پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹونے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
کوئٹہ:
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بلوچستان نے پاسپورٹ بنوانے کے نام پر شہریوں سے رقم بٹورنے میں ملوث ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پاسپورٹ مافیا کے خلاف ملک گیر کریک ڈاون جاری ہے اور بلوچستان زون نے کارروائی کے دوران شہریوں کو فوری پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورنے میں ملوث ملزم کورنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم عبدالمالک کو پاسپورٹ آفس چمن کے پاس سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو پاسپورٹ آفس سے نکلتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزم شہریوں کو جلد پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر اضافی پیسے بٹور رہا تھا، کارروائی میں ملزم سے 13 عدد پاکستانی پاسپورٹس برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم سے 51 عدد ٹوکن، 48 ڈیٹا فارم، 9 ویری فیکیشن فارم اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم پاسپورٹس اور مذکورہ دستاویزات کی برآمدگی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاسپورٹ بنوانے
پڑھیں:
پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے مطلوب منشیات فروش خاتون شیریں شرینہ کو بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق شیریں شرینہ ملزمہ کو دونوں بیٹوں کے ساتھ کامران چورنگی سے گرفتار کیا گیا، ملزمہ ہیروئن، چرس اور دیگر منشیات فروخت کرتی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ چند سال قبل گرفتار ہوکر جیل گئی تھی اور دو سال پہلے واپس آئی تھی، ملزمہ شیریں عرف شیرینہ کے خلاف 35 کے قریب مقدمات درج ہیں، ایک کیس میں ملزمہ کے قبضے سےدستی بم بھی برآمد ہوا تھا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزمہ اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے ڈائریکٹ ہیروئن سپلائی کرتی تھی، گرفتار ملزمہ اور ملزمان سے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔