سابق پاکستانی فاسٹ بولرکا بابراعظم اور رضوان کو ریٹائرمنٹ پرغورکرنےکا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
سابق پاکستانی فاسٹ بولر تنویر احمد نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور کرنےکا مشورہ دے دیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کی جانب سے یہ بیان پی سی بی کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔خیال رہےکہ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ شامل نہیں ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں تنویر احمد نے بابر اور رضوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری دونوں سےگزارش ہےکہ اگر آپ کو لگتا ہےکہ آپ کی عزت نہیں ہورہی تو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لےلیں، ہمارے سامنے ویرات کوہلی کی مثال موجود ہے، عزت آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔تنویر احمد نے ٹیم سلیکشن پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ فخر زمان کو ٹیم میں زبردستی شامل کیا گیا تاکہ بابر اعظم کو باہر رکھا جاسکے۔خیال رہےکہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے آخری بار دسمبر 2024 میں جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں قومی ٹیم کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شاہد آفریدی سمیت مختلف کھلاڑیوں کو اعلیٰ ترین قومی اعزازت دینے کا اعلان
ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کے لیے اعلیٰ ترین قومی اعزازت کا اعلان کردیا گیا۔
حکومت کی طرف سے ہر سال یوم آزادی پر مختلف شعبوں کے ساتھ کھیلوں کیلئے اعلیٰ ترین قومی اعزازت پانے والی فہرست جاری کی جاتی ہے۔
اس بار سابق کپتان شاہد خان آفریدی، کوہ پیما شہروز کاشف، ملک محمد عطا (مرحوم) گھڑ سوار، سابق ویمن کرکٹر ثنا میر اور ڈسکس تھرو میں حیدر علی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری
اسکواش میں حمزہ خان، شوٹنگ میں محسن نواز اور ٹینس میں رشید ملک کو تمغہ امتیاز ملے گا۔
شاہ زیب رند کراٹے اور محمد سجاد کبڈی میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ وصول کریں گے۔ یہ تقریب اگلے سال 23 مارچ کو ہوگی۔