سٹی 42 :  آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات رپورٹ ہوئے ہیں۔

 اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث 13 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے المناک واقعہ مظفرآباد کی تحصیل نصیرآباد میں پیش آیا، جہاں کلاؤڈ برسٹ کے باعث ایک ہی گھر کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور ان کے چار بچے شامل ہیں۔

پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی

رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں میں 350 مکانات متاثر ہوئے جن میں 79 مکمل تباہ اور 271  کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے ، جبکہ 19 دکانیں، 16 پل،5  تعلیمی ادارے،  ایک مسجد اور متعدد  پن چکیاں بھی تباہ یا شدید متاثر ہوئیں۔ سیکڑوں مال مویشی بھی ہلاک ہوئے اور کئی سڑکوں کو نقصان پہنچا۔اس کے علاوہ وادی نیلم میں سیلابی ریلوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، جہاں کٹن کا پل اور کئی رابطہ سڑکیں بہہ گئیں۔ رتی گلی بیس کیمپ میں پھنسے 700 سے زائد سیاحوں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ نالہ جاگراں میں 3 بیلی برجز اور 2 گیسٹ ہاؤسز بہہ گئے، ہائیڈرل پراجیکٹس اور فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ کئی درخت اور زرعی اراضی بھی متاثر ہوئی۔

متاثرین کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے؛ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور

ادھر محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 17 اگست سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث مزید لینڈ سلائیڈنگ اور نقصانات کا خدشہ ہے۔ انتظامیہ اور محکمہ شاہرات ہائی الرٹ ہیں جبکہ سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آئندہ چند روز تک پہاڑی اور سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پختونخوا، جی بی اور آزاد کشمیر میں کلاؤ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے تباہی، 61 افراد جاں بحق

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی، مختلف حادثات میں اب تک 61 افراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جبراڑئی کے علاقے میں گزشتہ رات آنے والے سیلابی ریلے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے اور رابطہ سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئے۔

حکام کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک 21 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 7 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ تین زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مانسہرہ میں بھی کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے تباہی


دوسری جانب ضلع مانسہرہ کے علاقے بٹگرام میں رات گئےکلاؤڈ برسٹ سے متعدد افراد ریلے میں بہہ گئے۔ بٹگرام میں 7 افراد جاں بحق اور شانگلہ میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

پولیس کے مطابق علاقے میں کئی مکانات تباہ اور بڑی تعداد میں مال مویشی بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

پختونخوا میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات

پرونشل ڈیزاسٹر مینجنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے صوبے میں کلاؤڈ برسٹ، بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے جاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے 5 اضلاع میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 43 افراد جاں بحق ہوئے۔

جاری تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں 21، سوات میں 4، دیر لوئر میں 5، بٹگرام میں 7 اور شانگلہ میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ باجوڑ میں 8 اور دیرلوئر میں4 افراد زخمی ہوئے۔

پیر بابا اسپتال بونیر میں 43 لاشیں لائی گئیں، ایم ایس
دوسری جانب میڈیکل آفیسر پیر بابا اسپتال بونیر ڈاکٹر امتیاز کا بتانا ہے کہ پیر بابا اور گردونواح میں اب تک 43 لاشیں لائی جا چکی ہیں، لائی گئی لاشوں میں 25 خواتین اور 18 بچے شامل ہیں۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی 18 افراد جاں بحق
ادھر آزاد کشمیر میں کلاؤ برسٹ کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ گلگت بلتستان میں بھی بارش کے بعد مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

آزاد کشمیر حکومت نے شدید بارشوں کے باعث دو روز کے لیے تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں۔

Post Views: 9

متعلقہ مضامین

  • مون سون بارشوں سے پاکستان میں اموات کی تعداد 645 ہوگئی
  • خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت میں ہلاکتیں 400 سے متجاوز، شدید بارشوں کی پیشگوئی
  • آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتیں 400 سے تجاوز کر گئیں
  • پی ڈی ایم اے نے پختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے نقصان کے اعداد و شمار جاری کردیے
  • خیبر پختونخوا: بارشوں اور فلش فلڈ سے 43 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی، مکانات تباہ
  • دو روز میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونیوالے جانی و مالی نقصانات پر ڈیٹا جاری
  • پختونخوا، جی بی اور آزاد کشمیر میں کلاؤ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے تباہی، 61 افراد جاں بحق
  • آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں سے تباہی، جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری
  • گلگت اور آزاد کشمیر میں شدید بارش اور گلیشیئر پھٹنے سے تباہی، 17 افراد جاں بحق