رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے 238 سڑکوں اور 266 مقامات کو نقصان پہنچا، سیلاب سے متاثرہ 47 روڈز کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے جبکہ 172 سڑکوں کو جزوی طور پر ہلکی ٹریفک کے لیے بحال کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ نے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں، پلوں اور نالوں کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے 238 سڑکوں اور 266 مقامات کو نقصان پہنچا، سیلاب سے متاثرہ 47 روڈز کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے جبکہ 172 سڑکوں کو جزوی طور پر ہلکی ٹریفک کے لیے بحال کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ 47 سڑکیں ابھی تک ٹریفک کے لیے بند ہیں، سوات میں 25 سڑکیں سیلاب سے متاثر ہوئیں جس میں سے 2 پر مکمل طور پر ٹریفک بحال کردی گئی ہے، سوات میں 21 روڈز کو جزوی طور پر ہلکی ٹریفک کیلئے کھولا گیا ہے جبکہ 3 سڑکیں ابھی بھی بند ہیں، سوات میں سیلاب اور بارشوں سے 26 مقامات کو نقصان پہنچا۔

لوئر دیر میں 28 سڑکیں سیلاب سے متاثر ہوئیں، لوئر دیر میں دو سڑکوں کو مکمل اور 19 کو جزوی طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ لوئر دیر میں 7 روڈز مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند ہیں، لوئر دیر میں 28 مقامات کو سیلاب اور بارشوں سے نقصان پہنچا۔ ضلع مانسہرہ میں 13 روڈز میں سے 8 کو مکمل اور 5 کو جزوی طور پر ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا۔ ملاکنڈ میں 11 سڑکیں بارش اور سیلاب سے متاثر ہوئیں جس میں سے 5 کو مکمل اور 6 کو جزوی طور پر ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔ مردان میں سیلاب سے 25 روڈز متاثر ہوئے جس کو ہلکی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، کرک میں 14 سڑکوں میں سے 3 کو مکمل اور 11 کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا میں بارش اور سیلاب سے 49 پل متاثر ہوئے جس میں سے چار پلوں کو مکمل جبکہ 32 کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا جبکہ 14 پل ابھی تک ٹریفک کے لیے بند ہیں، مردان میں سب سے زیادہ 16 پل سیلاب سے متاثر ہوئے، 16 پلوں پر ہلکی ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ ضلع سوات اور لوئر دیر میں 5 اور کوہستان میں 4 پلوں کو سیلاب سے نقصان پہنچا، سیلاب اور بارشوں سے خیبرپختونخوا میں 47 نالوں کو بھی نقصان پہنچا، 47 میں 8 نالوں کو بحال کردیا گیا، 31 نالوں کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا، 13 نالے ابھی بھی بند ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: طور پر ٹریفک کے لیے بحال کر سیلاب اور بارشوں سے مکمل طور پر ٹریفک بحال کر دیا گیا کو نقصان پہنچا سیلاب سے متاثر کو جزوی طور پر لوئر دیر میں اور سیلاب سے کو مکمل اور دیا گیا ہے سے متاثرہ میں سیلاب مقامات کو بند ہیں

پڑھیں:

افغانستان میں عدم استحکام کے باعث خیبر پختونخوا میں امن و امان کے مسائل ہیں، علی امین گنڈا پور

پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری افواج، پولیس اور عوام نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں، ملک میں قیام امن کیلئے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کے باعث خیبر پختونخوا میں امن و امان کے مسائل ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری افواج، پولیس اور عوام نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں، ملک میں قیام امن کیلئے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دہشتگردی مسئلے کے پائیدار حل کیلئے افغانستان سے مذاکرات ضروری ہیں، قبائلی اضلاع کے انضمام کے وعدے پورے نہیں ہوئے، ضم اضلاع کو شیئر دینے کیلئے نئے این ایف سی ایوارڈ کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں زندگی معمول پر آگئی، موبائل سروس بحال، بازار کھل گئے
  • افغانستان میں عدم استحکام کے باعث خیبر پختونخوا میں امن و امان کے مسائل ہیں، علی امین گنڈا پور
  • خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کا حل مذاکرات سے مشروط
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کا سروے تیزی سے جاری، ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا
  • خیبر پختونخوا پولیس کے شہداء پیکیج میں بڑا اضافہ
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی، پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما علی امین گنڈا پور کے نشانے پر
  • افغانستان میں دو دن کے مکمل بلیک آؤٹ کے بعد موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بحال 
  • سیلاب سے معاشی نقصان
  • یوسف رضا گیلانی کی پشاور آمد، گورنر ہاؤس میں پرتپاک استقبال