سیلاب سے متاثرہ خیبر پختون خوا اور گلگت بلتستان میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، پاک فوج کی جانب سے مینگورہ کے متاثرین میں راشن تقسیم کیا گيا۔

مانسہرہ، نیل بان اور بٹگرام کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، متاثرین میں دودھ اور کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئيں، میڈيکل کیمپ میں 100 سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

بونیر سے ابتک 274 افراد کی لاشیں نکالی جا چکیں

ترجمان ریسکیو بونیر کا کہنا ہے کہ تحصیل گدیزی قدرنگر سے مزید 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال پاچا منتقل کیا گیا۔

متعلقہ سڑکیں بھی کلیئر کر دی گئيں، پاک فوج نے گلگت بلتستان میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر باغیچہ روڈ صرف 18 گھنٹوں میں بحال کر دیا۔

گلگت بلتستان کے گاؤں ٹیرو میں پاک فوج کا فیلڈ اسپتال قائم کیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں کی ٹیم مقامی افرادک و 24 گھنٹےطبی سہولتیں فراہم کرے گی،  راستوں کی بندش کے باعث مقامی آبادی کو صحت کے مسائل کا سامنا تھا،  ڈاکٹروں کی ٹیم نے متاثرہ مریضوں کا معائنہ کر کے انہیں ادویات فراہم کیں۔

ہیلی کاپٹر کے ذریعے 4 شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، پاک فوج کی جانب سے متاثرین میں راشن کے تھیلے بھی تقسیم کیے گئے، راشن میں آٹا، چاول، دالیں، پینے کا پانی اور دیگر اشیائے خور و نوش شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان پاک فوج

پڑھیں:

وزیراعلیٰ سندھ کا 10 ٹرک راشن بیگس اور دیگر اشیا خیبرپختونخوا بھیجنے کا حکم

کراچی:

سندھ حکومت نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ رابطہ ہوا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ضرورت کے مطابق واٹر فلٹریشن پلانٹ خیبر پختونخوا بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے 10 ٹرک راشن بیگس اور دیگر اشیائے خوردونوش فوری طور پر خیبر پختونخوا بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اس مشکل گھڑی میں خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ بھائیوں کے ساتھ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف کی خصوصی ہدایت کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں راشن کی تقسیم جاری
  •  سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے راشن،ادویات کی تقسیم جاری  
  • آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتیں 400 سے تجاوز کر گئیں
  • گلگت بلتستان؛ پاک فوج کی امدادی کارروائیاں، ادویات اور اشیائے ضروریہ متاثرین تک پہنچ گئیں
  • گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں سیلاب متاثرین کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری
  • وزیراعلیٰ سندھ کا 10 ٹرک راشن بیگس اور دیگر اشیا خیبرپختونخوا بھیجنے کا حکم
  • فیلڈ مارشل کی پاک فوج کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات،پاک فوج کی ایک دن کی تنخواہ اور راشن خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کیلئے وقف
  • خیبرپختونخوا سیلاب: پاک فوج کا ایک دن کا راشن، تنخواہ متاثرین کے لیے وقف
  • پاک فوج نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کیلئے ایک دن کی تنخواہ اور راشن وقف کردیا