جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے کہا کہ دہشت گردی کا اصل مقصد معدنی وسائل پر قبضہ ہے اور اس وقت پاکستان کا نظام وفاقی حکومت یا پارلیمان کے ہاتھ میں نہیں بلکہ فیلڈ مارشل کے ہاتھ میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین معاہدے کی خبر ہمیں امریکی صدر ٹرمپ دیتے ہیں کیا پاکستان کی پارلیمان کو اس کی خبر ہے؟ پاکستان اور امریکہ کے مابین دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے معاہدہ ہوا ہے اس وقت ملک کی اندرونی سلامتی فوج کے پاس ہے جو اصولاً فوج کے پاس نہیں ہونی چاہیے۔ فوج کو سیاسی نظام سے الگ کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ دہشت گردی کا اصل مقصد معدنی وسائل پر قبضہ ہے اور اس وقت پاکستان کا نظام وفاقی حکومت یا پارلیمان کے ہاتھ میں نہیں بلکہ فیلڈ مارشل کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے آپ سے بھی شکوہ ہے اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں سے بھی شکوہ ہے کہ ہم سیاست سے فوج کا کردار ختم کرنے کے لیے ایک نہیں ہو رہے۔

انہوں نے کہاکہ کیا یہ ممکن ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک میز پر بیٹھ جائیں اور اس بات پر اتفاق کریں کہ فوج کو اس نظام سے باہر نکال دیں اگر یہ ممکن ہے تو پھر سب ٹھیک ہو جائے گا مگر اس وقت یہ بات ناممکن دکھائی دیتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں فوج آپریشن کرنے کے لیے گھروں سے  نکالے تو ہمیں جی ایچ کیو میں خیمے لگانے ہوں گے انہوں نے کہا کہ بنوں میرانشاہ روڈ عوام کیلئے بند ہے اس وقت وزیرستان سمیت صوبے کے عوام کسی بھی آپریشن کے لیے تیار نہیں ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کے ہاتھ میں تمام سیاسی نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

مینار پاکستان کا اجتماع تاریخ رقم کرے گا‘ کاشف سعیدشیخ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251117-08-30
کراچی‘ مٹیاری (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ مفاد پرست قیادت نے آئی ایم ایف سے کڑی شرائط پر قرضے لے کر ملک و قوم کو مزید مقروض ، مہنگائی کا طوفان، بے روزگاری میں اضافہ اور ملکی آزادی و خود مختاری کو دائو پر لگا دیا ہے، دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ جس نے بھی آئی ایم ایف سے قرضہ لیا وہ ترقی نہیں تنزلی کی طرف گیا، ملک کا آدھا سالانہ بجٹ سود اور قرضوں کی واپسی میں چلا جاتا ہے، وفاقی وزیر خزانہ کا قومی اسمبلی میں2025ء کے دوارن سر کاری قرضے میں9.3 ٹر یلین روپے کا اضافہ کا بیان معاشی ترقی کے حکومتی دعووں کی نفی ہے، بیرونی و اندرونی قرضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے مزید قرضے نہیں بلکہ شاہی اخراجات میں کمی وی آئی پی کلچر کا خاتمہ اور سادگی و کفایت شعاری کی پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے، بدل دو نظام کے سلوگن کے تحت مینار پاکستان کا اجتماع تاریخ رقم کرے گا، جس میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن انجمن غلامان امریکا قیادت سے نجات سمیت ملکی ترقی عوامی خوشحالی کا ایجنڈا پیش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں مٹیاری کے ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی نائب امیر محمد افضال، نائب قیم سہیل احمد شارق، فقیر محمد لاکھو و دیگر ذمے داران بھی اس موقع پرموجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے سب کو آزمالیا مگر سب نے عوام کو دھوکہ دیا کیونکہ جھنڈے پارٹیاں بدلنے سے نہیں بلکہ نظام بدلنے سے ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ اس لیے جماعت اسلامی ملک کے مکمل نظام کو تبدیل کرنے کی جد و جہد کر رہی ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • ہم فلسطین اور اسرائیل کیلئے امن اور ابراہیم معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، محمد بن سلمان
  • انفارمیشن ٹیکنالوجی دو آتشہ تلوار ہے، پروفیسر ابراہیم
  • پاک، ایران سیاسی مشاورت کا تیرھواں دور ،تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • ججز کے استعفوں پر جشن نہیں بلکہ نظام مضبوط کرنا ضروری ہے، سعد رفیق
  • ہمارا اجتماع عام نظام بدلو کے عنوان سے ہوگا،لیاقت بلوچ
  • وی ایکسکلوسیو، حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری
  • مینار پاکستان کا اجتماع تاریخ رقم کرے گا‘ کاشف سعیدشیخ
  • بدل دو نظام: ایک قومی نظریاتی سمت
  • سرحد پار سے دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیر داخلہ
  • اجتماع عام ٗتیاریاں و عوامی رابطہ مہم تیز ٗ شہربھر میں کیمپ قائم ، موٹر سائیکل سوار قافلہ آج لاہور روانہ ہوگا