نو مئی مقدمات؛ چیف جسٹس پاکستان کا فریقین کو دستاویزات جلد جمع کروانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
نو مئی مقدمات؛ چیف جسٹس پاکستان کا فریقین کو دستاویزات جلد جمع کروانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جس فریق نے کوئی دستاویزات جمع کروانے ہیں آج کروا دے، دستاویزات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر روسٹرم پر آئے تو چیف جسٹس نے کہا کہ فریقین کی جانب سے دستاویزات جمع کروائی گئی ہیں، ہمیں ان دستاویزات کا جائزہ لینا ہے۔
وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے پاس انسداد دہشت گردی عدالتوں کے فیصلے بھی ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ جو بھی دستاویزات دینا چاہیں جلدی جمع کروا دیں، پراسیکیوشن سائیڈ بھی ملزم کی جمع کروائی گئی دستاویزات کا جائزہ لے لیں۔
عدالت نے کیس کی سماعت کل بدھ ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور بھارت کو تعلقات کی بہتری کو مستحکم کرنا ہوگا، چینی وزیر خارجہ اگلی خبرگرفتار یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف اہم انکشافات سامنے آگئے پی ٹی آئی نومبر احتجاج؛ مزید چار ملزمان کو سزا سنا دی گئی پاکستان میں سیلاب سے تباہی ، چین ہر مشکل میں مدد کرنے کےلئے تیار ہے ، چینی وزیر خارجہ اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ہم چاہتے ہیں جنگ سب کیلئے بہترانداز میں ختم ہو، ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں حماس کی حکومت نہیں رہے گی؛ فلسطین اتھارٹی کے وزیراعظم نے اشارہ دیدیا غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کیلئے حماس کو مکمل ختم کرنا ہوگا: ٹرمپ کی تنبیہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیف جسٹس
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپیشل بنچز تشکیل دے دیئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپیشل بنچز تشکیل دے دیئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس بابرستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا بنچ کمرشل کیسز کی سماعت کرے گا، لارجر بنچ کمپنیز ایکٹ کے تحت کیسز کی سماعت کرے گا، لارجر بنچ میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس ثمن رفعت امتیاز ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں سے متعلق کیسز کی سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر کا بنچ کرے گا، ایک سپیشل بنچ فنانشل انسٹی ٹیوشن آرڈیننس کے تحت دائر کیسز کی سماعت کرے گا، جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بنچ کا حصہ ہوں گے۔
چلاس کے تھک نالے میں کلاؤڈ برسٹ اور آنے والے سیلاب کو مقامی لوگوں نے انہونی اور انتہائی عجیب قراردیا
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے بنچز کی تشکیل کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے۔
مزید :