ملک میں منکی پاکس کا کیس سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
ملک میں منکی پاکس کا کیس سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:ملک میں منکی پاکس کا کیس سامنے آ گیا، 42 سالہ مریض دبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا۔
قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق 42 سالہ مریض کا تعلق اٹک سے ہے جو 15 اگست کو دبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا۔
بی ایچ ایس عملے نے مسافر میں منکی پاکس علامات کی تصدیق کی، علامات کی موجودگی پر مریض کو ایئرپورٹ سے پمز منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی ادارہ صحت نے 18 اگست کو مریض میں منکی پاکس کی تصدیق کی، منکی پاکس کے مریض کو گھر پر آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراے سے بی میں آنیوالے کھلاڑیوں کو کتنا مالی نقصان ہوا اور بی کیٹیگری کا معاوضہ کتنا ہے؟ پی ٹی آئی نومبر احتجاج؛ مزید چار ملزمان کو سزا سنا دی گئی اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے کاروباری حالات بہتر ،قرض کا منظر نامہ مضبوط ،پاکستان کی معاشی بحالی مشکل دور ہوا ہے : فچ کی رپورٹ کامسٹیک میں ایتھوپیا۔پاکستان گرین ڈائیلاگ کی تقریب، ماہرہن کا گرین لیگیسی سے استفادے پر زور مون سون کے مزید 2 سپیل متوقع، گلیشیئرز پگھلنے سے گلگت اور کشمیر میں سیلاب کا خطرہ خیبر پختونخوا فلڈ ریلیف آپریشن: پاک فوج کی ریسکیو سرگرمیاں چوتھے روز بھی جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں منکی پاکس اسلام ا باد
پڑھیں:
صحافی خاور حسین کی پُراسرار موت کے اصل حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے، شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے نجی نیوز چینل کے رپورٹر خاور حسین کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور اصل حقائق سامنے لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے رپورٹر خاور حسین کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے اُن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ خاور حسین نہ صرف ایک پروفیشنل صحافی تھے بلکہ میرے قریبی رفقا میں سے بھی تھے، ان کا اچانک انتقال ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ خاور حسین کی صحافت میں خدمات قابلِ تعریف ہیں، وہ دیانت داری اور سچائی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ خاور حسین کے انتقال سے صحافتی برادری ایک باصلاحیت ساتھی سے محروم ہو گئی ہے، ان کی کمی کو پورا کرنا مشکل ہوگا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ میں خاور حسین کے اہلخانہ اور دوستوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ اصل حقائق جلد سامنے آسکیں۔