اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں حالیہ سیلابی ریلوں کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب ریلوں سے جاں بحق ہونے والوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں پوری قوم سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس موقع پر کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی پوری قوم کا اجتماعی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ مشکل وقت میں بھائی چارے، اتحاد اور ایثار کی مثال قائم کی ہے اور اس مشکل وقت میں بھی سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گی۔ انہوں نے قوم سے سیلاب متاثرین کے ریلیف اور بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ اپیل کی۔انہوں نے مزید کہا کہ بونیر سمیت متعدد علاقوں میں کئی خاندان اجڑ گئے ہیں، جن کے پیارے ابھی تک لاپتہ ہیں، ان کے دکھوں کا مداوا ممکن نہیں ہے تاہم ہمیں ان کے ساتھ ہمدردی اور عملی تعاون کے ذریعے ان کا سہارا بننا ہوگا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالی سے سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایم ایف نے اسٹیٹ بینک بورڈ سے سیکریٹری خزانہ کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا آئی ایم ایف نے اسٹیٹ بینک بورڈ سے سیکریٹری خزانہ کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا ٹرین حادثات کا نوٹس، بریک پاور ہر ٹرین، کوچ کیلئے لازمی قرار سندھ طاس معاہدہ 24کروڑ عوام کی زندگیوں سے جڑا، یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا،اسحاق ڈار شہر اقتدار میں ساڑھے چار سالوں میں ریپ کے 567کیسز رپورٹ ہوئے ،تفصیلات سینیٹ میں پیش حکومت نے مالی سال 2025-26کیلئے دیت کی رقم کا اعلان کر دیا اسٹیٹ بینک نے پریزم پلس ادائیگی اور تصفیے کا نیا نظام متعارف کرا دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی سیلاب متاثرین کو اور ڈپٹی اسپیکر

پڑھیں:

پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے، 27 اضلاع سے ہزاروں متاثرین کا ریکارڈ جمع

لاہور:

پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری ہے، جس میں  27 اضلاع سے ہزاروں متاثرین کا ریکارڈ جمع کرلیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری ہے، جس میں سیلاب سے متاثرہ 27 اضلاع میں 1857 ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق اب تک 81 ہزار 510 متاثرین کی تفصیلات جمع کر لی گئی ہیں۔

سروے ٹیموں نے مختلف اضلاع میں 56 ہزار 207 کسانوں سے فصلوں کے نقصانات کے بارے میں معلومات حاصل کیں جب کہ 53 ہزار 985 ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کی نشاندہی بھی کر لی گئی۔

فلڈ سروے کے دوران 24 ہزار 246 مکانات کا ڈیٹا جمع کیا گیا، جب کہ سیلاب میں مویشیوں سے محروم ہونے والے 1057 افراد کی تفصیلات بھی حاصل کی گئیں۔ مختلف اضلاع سے 3945 ہلاک مویشیوں کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق اربن یونٹ، ریونیو، زراعت، لائیو اسٹاک اور پاک فوج کے نمائندے گھر گھر جا کر متاثرین سے ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں، جب کہ پی ڈی ایم اے روزانہ کی بنیاد پر سروے کی پیش رفت کا جائزہ لے رہا ہے۔

کئی مقامات پر سروے ٹیمیں کشتیوں کی مدد سے دیہات کا دورہ کر رہی ہیں اور کھڑے پانی سے گزر کر متاثرہ افراد کی معلومات یقینی بنا رہی ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے تمام ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن پر مکمل عمل کیا جائے اور کسی متاثرہ شخص کا ڈیٹا رہ نہ جائے۔

اس موقع پر ایک بزرگ شہری نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ نواز شریف کی بیٹی سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ ضرور کرے گی۔ بزرگ شہری نے مریم نواز اور میاں نواز شریف کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے سروے ٹیموں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • سیلاب متاثرین کا سروے جاری، 81 ہزار افراد کا ڈیٹا جمع
  • پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کا بائی کاٹ مستقل طور پر ختم کرنے سے انکار کر دیا
  • غزہ میں مکمل جنگ بندی اور تعمیر نو ناگزیر ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا قومی اسمبلی میں خطاب
  • پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے، 27 اضلاع سے ہزاروں متاثرین کا ریکارڈ جمع
  • پی ٹی آئی نے 2014ء میں بھی استعفے دیے تھے‘ اسپیکر قومی اسمبلی
  • پارلیمانی رپورٹرز عوام اور پارلیمان کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں، ایاز صادق
  • پی ٹی آئی نے 2014 میں بھی استعفے دیے تھے وہ بھی منظور نہیں کیے تھے، اسپیکر قومی اسمبلی
  • لاہور: سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں شادی کی تقریب
  • اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پارلیمنٹ ہاؤس میں (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کے پارلیمانی رہنماملاقات کررہے ہیں