سٹی42: پاکستان کے فنانشل کیپیٹل کراچی اور فیدرل کیپیٹل اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے سبب ہوائی جہازوں کی آمد و رفت کا شیڈول  درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ فلائٹ شیدول بری طرح متاثر ہونے کی وجہ سے قومی ائیرلائن نے فلائتس کے طے شدہ شیڈول میں تبدیلیاں کر کے مسافروں کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی۔

اسلام آباد اور کراچی میں موسم کی خرابی کا معاملہ ہوائی جہازوں کی آمدورفت میں پیچیدگیاں پیدا کر رہا ہے۔

انسانیت تمام رشتوں سے بلند اور ہر سرحد سے بے نیاز ہے: مریم نواز

اسلام آباد اور کراچی میں موسم کی خرابی، کے باعث بہت سی فلائٹس تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔  

تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ سے پی آئی اے کی پروازوں کی آمدورفت میں معمولی تبدیلی ہوئی ہے۔ دوسری پرائیویٹ ائیرلائنز کی فلائتس بھی متاثر ہوئی ہیں۔

پی آئی اے نے بتایا ہے کہ اس کی چند پروازوں کی منزل تبدیل ہو گئی ہے کیونکہ خراب موسم کے سبب ان کا اصل منزل ائیرپورٹ پر اترنا دشوار ہو گیا تھا۔

لیاقت آباد پولیس نے منشیات فروش گرفتار کرلیے

 ان فلائٹس کو متبادل ائر پورٹس پر اتارا گیا ہے۔ 

پی آئی اے نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ موسم کی خرابی اور بے یقینی کی صورتحال کے باعث پروازوں کی آمدورفت میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ 

موسم کی غیر متوقع صورتحال کے پیش نظر مسافر اپنی پروازوں کے متعلق معلومات کے لئے پی آئی اے کال سینٹر 111-786-786 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: موسم کی خرابی

پڑھیں:

کراچی: گلستان جوہر میں آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں اور کئی موٹرسائیکلیں جل گئیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 10 میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں جھونپڑیوں، خانہ بدوشوں کے سامان اور متعدد موٹرسائیکلوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق بجلی کی تاریں آپس میں ٹکرانے سے شاٹ سرکٹ ہوا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدا میں ایک فائر ٹینڈر موقع پر پہنچا، تاہم آگ کے شدت اختیار کرنے اور قریبی آبادی کو خطرہ لاحق ہونے پر مزید فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پانچ فائر فائٹرز نے دو گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ فائر آفیسر نے بتایا کہ آگ سے جھونپڑیوں میں موجود قیمتی سامان، موٹرسائیکلیں اور مویشی جل کر راکھ ہو گئے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال، انتظامیہ نے پروازوں کے لیے متبادل راستے اپنانا شروع کر دیے
  • سندھ میں شکار کا موسم 15 نومبر سے شروع ہوگا
  • کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز
  • تربیلا ڈیم کے سونے کے ذخائر ملکی قرضہ اتار دیں گے، حنیف گوہر
  • پنجاب، سندھ کے میدانوں نے دھند کا غلاف اوڑھ لیا، ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر
  • کراچی: نالہ متاثرین کو حکومت سندھ کی جانب سے پلاٹ فراہمی میں تاخیر، سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کامطالبہ
  • اسلام آباد : بھاری گاڑیاں فضائی آلودگی کا سب سے بڑا ذریعہ بن گئیں
  • کراچی، گلستان جوہر میں 200 سے زائد جھگیاں آگ لگنے کے باعث جل گئیں، مویشی بھی ہلاک
  • کراچی: گلستان جوہر میں آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں اور کئی موٹرسائیکلیں جل گئیں
  • جاپان میں ریچھوں کے بڑھتے حملے:حکومت نے شکاریوں کو میدان میں اتار دیا