ملیر جیل سے 225 قیدیوں کے فرار کا معاملہ، ذمہ داران کے تعین کی رپورٹ سندھ حکومت کو پیش
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
کراچی:
ملیر جیل سے 225 قیدیوں کے فرار کے معاملے میں ذمہ داران کے تعین کی رپورٹ سندھ حکومت کو پیش کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر جیل سے 225 قیدیوں کے فرار کی تحقیقات مکمل ہوگئیں اور رپورٹ چیف سیکریٹری سندھ کے حوالے کردی گئی جس میں سابق سپرنٹنڈنٹ ارشد شاہ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عبداللہ خاصخیلی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ذوالفقار پیرزادہ کو غفلت کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
تینوں افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ آئی جی اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات بھی غفلت کے مرتکب قرار پائے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیل توڑنے کا واقعہ انتظامی اور ادارہ جاتی ناکامی کا نتیجہ ہے، جیل میں تیاری، تربیت اور سیکیورٹی کا شدید فقدان تھا۔
رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ جیل کے دروازے، دیواریں اور کنٹرول پوائنٹس مزید مضبوط کیے جائیں، جیل میں جدید سی سی ٹی وی نظام 24 گھنٹے فعال ہو، افسران اور عملے کو کرائسس ریسپانس ٹریننگ لازمی دی جائے، قیدیوں اور عملے کے لیے ہنگامی مقامات مختص کیے جائیں، حساس مقامات پر موشن سینسر اور الارم سسٹم نصب کیا جائے، اسلحہ خانہ الگ قائم کر کے اینٹی رائٹ سامان اور ڈرونز محفوظ رکھے جائیں، ملیر جیل کا واقعہ غفلت نہیں بلکہ نظام کی مکمل ناکامی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملیر جیل
پڑھیں:
بشریٰ بی بی کو قیدیوں میں سے سب سے اچھا کھانا کھلایا جاتاہے: سلمان احمد
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف سے وابستہ رہنے والے شاعر سلمان احمد نے بشریٰ بی بی کو سہولیات کی عدم دستیابی سے متعلق دعوے ٹھکرادیے ہیں اور کہاہے کہ انہیں سب سے بہتر سہولیات دستیاب ہیں۔
سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں سلمان احمد نے لکھا کہ "میری کزن نےاندرونی ذرائع کے حوالے سے مجھے بتایاکہ بشریٰ بی بی کو بوسیدہ کھانا نہیں ملتا بلکہ قیدیوں میں سے سب سے اچھاکھانا انہیں کھلایا جاتاہے، انہیں تہذیب بیکری کی مٹھائی باقاعدگی سےملتی ہے، کے ایف سی چکن، خشک میوہ جات وغیرہ"۔
انہوں نے مزید لکھا کہ وہ(کزن) مجھے ایک مکمل فہرست بھیجے گی جب اسے ملے گی جبکہ عمران خان کوزہردیے جانے کے خدشے کے پیش نظر باہر سے کھانا لینے کی اجازت نہیں لیکن خاتون کے کیس میں ایسا کوئی خدشہ نہیں، وہ ایک قیمتی اثاثہ ہیں"۔
رواں سال کے پہلے 6 ماہ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کو کیا تحائف ملے؟توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
BREAKING NEWS: From inside SOURCE: My cousin tells me that Bushra Bibi far from receiving contaminated food she is of the most well fed prisoners. She receives Tehzeeb bakery mithai on a regular basis, kfc chicken, lots of dried fruit etc. He will send me a full list of what she…
— Salman Ahmad (@sufisal) September 15, 2025
اسرائیلی حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر انسانی حقوق کونسل کا اجلاس آج طلب
سلمان احمد کے اس دعوے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑھے ہاتھوں لے لیا اور بتایا کہ " تہذیب بیکرز مٹھائی نہیں بیچتے"۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
Tehzeeb bakers don't sell "mithai"
~ Azhar Mashwani September 2026 https://t.co/6kbhhvVlgN
اظہر مشوانی نے بھی تہذیب بیکرز کے مٹھائی بیچنے کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ ایک اور بے بنیاد اور احمقانہ ٹوئیٹ پرآپ معذرت کریں گے؟عمران خان نے آپ کو کئی بار ہدایت کی ہے کہ ایسی بکواس بند کریں ۔بعدازاں اظہرمشوانی نے یہ ٹوئیٹ مبینہ طورپر ڈیلیٹ کردی ہے۔
حالیہ واقعات کے سبب قطر اور دیگر ممالک نے اسرائیل کو تنہا کر دیا : نیتن یاہو
مزید :