پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 6.42 فیصد اضافہ، صرف جولائی میں 1.34 ارب ڈالر خرچ
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
رواں مالی سال کے پہلے ہی مہینے میں پاکستان کی پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے مطابق جولائی 2025 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 1.345 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا، جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 6.42 فیصد زیادہ ہے۔ جولائی 2024 میں یہ حجم 1.
ماہانہ بنیادوں پر بھی جولائی میں درآمدات میں 2.68 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔ جون 2025 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1.310 ارب ڈالر رہا تھا۔
یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب ملک میں مجموعی درآمدات میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جولائی میں پاکستان کی کل درآمدات کا حجم 5.44 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ سال جولائی کے 4.21 ارب ڈالر کے مقابلے میں 29.25 فیصد زیادہ ہے۔
ماہرین کے مطابق درآمدات میں یہ اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں، مقامی طلب، اور روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ جیسے عوامل سے جڑا ہو سکتا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پٹرولیم مصنوعات کی درا مدات درا مدات میں ارب ڈالر
پڑھیں:
آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے اضافہ جبکہ ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔