Express News:
2025-11-02@13:53:02 GMT

یو اے ای کا سہ فریقی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT

یو اے ای نے سہ فریقی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تجربہ کار اوپننگ بلے باز محمد وسیم ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز 2025 میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

سہ فریقی سیریز کا آغاز 29 اگست سے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ یو اے ای 30 اگست کو ٹورنامنٹ کے اپنے افتتاحی میچ میں پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔

Muhammad Waseem to lead UAE in Inverex Solar Energy presents Bank Alfalah T20I Tri-Series 2025
More details: https://t.

co/kWPdFXaWO1 pic.twitter.com/2BDTxJpfM7

— UAE Cricket Official (@EmiratesCricket) August 27, 2025

واضح رہے کہ سیریز میں میزبان یو اے ای کے علاوہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

سہ فریقی سیریز نو ستمبر سے یو اے ای میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2025 سے قبل تینوں ٹیموں کو تیاری کا مثالی موقع فراہم کرے گی۔

یو اے ای اسکواڈ:

محمد وسیم (کپتان)، علیشان شرافو، آریانش شرما (وکٹ کیپر)، آصف خان، دھرو پراشر، ایتھن ڈی سوزا، حیدر علی، ہرشیت کوشک، جنید صدیق، محمد فاروق، محمد جواد اللہ، محمد زوہیب، راہول چوپڑا (وکٹ کیپر)، روہید خان اور صغیر خان

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: یو اے ای

پڑھیں:

پاکستان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز بھی جیت لی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے جنوبی افریقا کوشکست دے کر میچ اور سیریز اپنے نام کرلی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹ سے مات دی اور 3 میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی ہے۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کا 140 رنز کا ہدف 6 وکٹ کے نقصان پر 19 اوورز میں حاصل کرلیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے وہئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 139 رنز بنائے۔ریزا ہینڈریکس34، کپتان ڈونون فریرا 29 اور ڈیوالڈ بریوس21 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

میچ کے آغاز سے پاکستانی بولنگ لائن جنوبی افریقی بیٹرز پر حاوی رہی، پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے 2 وکٹ لے لی۔ شاہین آفریدی نے میچ میں مجموعی طور پر 3 وکٹ لیں۔ فہیم اشرف اور عثمان طارق نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں سفیر پاکستان کا پاک-امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا افتتاح 
  • پاکستان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز بھی جیت لی
  • ٹی 20 سیریز: تیسرے میچ میں پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے
  • مقبوضہ کشمیر، 05 اگست 2019ء سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا
  • گرین شرٹس پروٹیز پر پلٹ کر وار کرنے کے لیے تیار
  • ریاض: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی میں بجٹ کارکردگی کے نتائج کا اعلان
  • خواجہ نظام الدین کا تاریخ میں نام سنہری حرفوں میں درج ہے، وسیم شیخ
  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 16 ملین ڈالر کا اضافہ