افغانستان میں بس الٹنے سے 25 افراد جاں بحق، 27 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
مشرقی افغانستان میں بس حادثے میں کم از کم 25 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہو گئے۔
وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی کے مطابق یہ واقعہ کابل سے قندھار جانے والی شاہراہ پر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہے جبکہ 27 زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیے: افغانستان: صوبہ ہرات میں خوفناک بس حادثہ، 76 افراد جاں بحق
اس سے قبل 20 اگست کو افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں ایک مسافر بس کے خوفناک حادثے میں کم از کم 76 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں کئی بچے بھی شامل تھے۔
مسافر بس، جو ایران سے واپس آنے والے افغان مہاجرین کو لے کر جا رہی تھی، ایک ٹرک اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے بعد بس میں آگ بھڑک اُٹھی جس نے مزید ہلاکتیں بڑھا دیں۔
افغانستان میں جان لیوا ٹریفک حادثے عام ہیں جن کی بڑی وجوہات میں طویل جنگوں کے بعد تباہ حال سڑکیں، شاہراہوں پر خطرناک ڈرائیونگ اور قواعد و ضوابط کی کمی شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان بس حادثہ ٹریفک ہرات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان ٹریفک ہرات
پڑھیں:
کراچی؛ تین ہٹی مزار کے قریب منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا
کراچی:تین ہٹی مزار کے قریب ٹریفک حادثے میں منی ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس نے تین ہٹی مزر کے قریب ہونے والے حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کر دیا۔
ایس ایچ او جمشید کوارٹرزانصر بٹ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ حماد کے نام سے ہوئی ہے اور زخمی ہونے والے 35 سالہ امین کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور گوت خان کو گرفتار کر کے منی ٹرک اپنے قبضے میں لے لیا ہے، جس پر سامان بھی لدا ہوا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔