ایشیا کپ کے لیے ٹکٹس کی فروخت کب شروع ہوگی؟ ایشین کرکٹ کونسل نے وضاحت کردی
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
ایشیا کپ 2025 کے لیے ٹکٹ کی فروخت ابھی شروع نہیں ہوئی ہے، اور ایشین کرکٹ کونسل (ACC) نے شائقین کو خبردار کیا ہے کہ فی الحال آن لائن دستیاب ٹکٹ جعلی اور غیر قانونی ہیں۔
ایشین کرکٹ کونسل (ACC) نے ایک نوٹس میں واضح کیا کہ اس وقت جو ٹکٹ فروخت ہو رہے ہیں وہ غیر مجاز اور دھوکا دہی پر مبنی ہیں، اور ان کے ذریعے داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق بھارت اور پاکستان کے میچ جیسے مقبول مقابلے کے ٹکٹ چند لمحوں میں ختم ہو جاتے ہیں۔ گزشتہ بار ICC چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت اور پاکستان کے میچ کے لیے شائقین کئی گھنٹے قطار میں کھڑے رہے مگر ٹکٹ ختم ہونے کی اطلاع ملی۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ، پاک بھارت مقابلے کے ٹکٹس لینے والے ہوجائیں خبردار، اے سی سی نے اہم بیان جاری کردیا
پہلے ہی کچھ جعلی ٹکٹ فروخت ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن میں کچھ ویب سائٹس گوگل سرچ کے نمایاں مقامات پر بھی دکھائی دی ہیں، جس سے غیر محتاط شائقین دھوکا کھا سکتے ہیں۔ ایک ویب سائٹ پر صرف ایک ‘VIP’ پاس 11,000 درہم سے زائد میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ جلد ٹکٹ فروخت کی باقاعدہ تاریخ کا اعلان کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ 2025 ایشین کرکٹ کونسل ٹکٹ کی فروخت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ 2025 ایشین کرکٹ کونسل ٹکٹ کی فروخت ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے لیے
پڑھیں:
ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے: احسن اقبال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو میں تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان نے میری ٹائم کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں سمندری حیاتیات کے تحفظ کے لیے مزید کام کرنا ہوگا، پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔
گلے ملنے کی ویڈیو وائرل: امریکی نائب صدر اور ایریکا کرک کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاروں کیلئے پُرکشش مقام ہے۔ توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پورٹ قاسم سمیت تمام بندرگاہوں کو جدید بنا رہے ہیں، پاکستان دنیا کے لیے سمندری ٹریڈ روٹ ثابت ہو گا۔