Express News:
2025-11-05@02:27:49 GMT

پالتو کتے پر ٹیٹو بنوانے والا چینی شہری تنقید کی زد میں

اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT

مذکورہ بالا تصاویر میں آپ ایک میکسیکن کتے کو دیکھ سکتے ہیں جس کی پوری پشت اور جسم پر بھاری بھرکم ٹیٹو بنا ہوا ہے۔

یہ منظر حال ہی میں شنگھائی میں منعقد ہونے والی ایشیا پیٹ ایکسپو میں سامنے آیا جبکہ اس کتے کا مالک چینی شہریوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں ہے۔

ایک چینی شہری نے اپنے می­کسیکن کتے کی پشت اور اگلی ٹانگوں پر ڈریگن اور ٹائیگر کے ٹیٹو بنوائے ہیں۔ 

شہری کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ میں نے کوئی جلانے والی مشین استعمال نہیں کی تھی، یہ عمل کسی بھی درد اور بیہوشی کے بغیر کیا گیا ہے۔ 

بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر کو شیئر کیا اور  نفرت کا اظہار کیا، ایک صارف نے لکھا: "کیا تکلیف دہ ہے۔ احساس ہورہا ہے کہ کتا خوفزدہ تھا۔ دوسرے لوگوں نے کہا کہ یہ کتے کے ساتھ ظلم ہے۔ اسے ایک بےجان چیز سمجھ کر استعمال کیا گیا۔

تنازعہ کھڑا ہونے پر ایکسپو کے منتظمین نے شہری کو دوبارہ داخل ہونے سے روک دیا۔ مالک نے بار بار درخواست کی کہ جسم پر بال نہ ہونے کی وجہ سے کتوں کو درد کا احساس کم ہوتا ہے۔

تاہم آرٹسٹ نے اعتراف کیا کہ اسے بعد میں اس مسئلے کی سنگینی کا احساس ہوا اور اس نے عوامی طور پر معافی کا اعلان کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

خواتین ورلڈکپ فائنل میں تاخیر، بھارتی میڈیا نے انتظامیہ پر تنقید کے تیر برسا دیے

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 کے فائنل میچ کے آغاز میں بارش کے باعث تاخیر پر بھارتی میڈیا نے کرکٹ انتظامیہ کو skنیت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

میچ کے دوران گراونڈ پر بارش کے باعث کورز بچھا دیے گئے تھے اور ٹاس تقریباً تیس منٹ کی تاخیر سے ہوا۔ تاہم، بھارتی ذرائع ابلاغ نے اس تاخیر کو محض موسمی نہیں بلکہ انتظامی کمزوری قرار دیا۔

بھارتی اخبارات اور نیوز چینلز نے رپورٹس میں کہا کہ “شائقین بڑی تعداد میں میدان میں موجود تھے، مگر بروقت اپ ڈیٹس اور انتظامی رابطے کی کمی نے ان کے جوش کو ماند کر دیا۔” ایک معروف ٹی وی چینل نے اس صورتحال کو “مینجمنٹ فیل” قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر بھی شائقین نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو skنیت تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ آئندہ ایسے عالمی مقابلوں میں بہتر منصوبہ بندی کی جائے تاکہ خواتین کرکٹ کے فروغ کو نقصان نہ پہنچے۔

دوسری جانب، ماہرینِ کرکٹ کا کہنا ہے کہ اگرچہ تاخیر کی بنیادی وجہ موسم تھا، تاہم انتظامیہ کو ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متبادل حکمتِ عملی پہلے سے تیار رکھنی چاہیے تھی۔

میچ بعد ازاں شروع ہوا اور بھارتی ٹیم کو اپنی کارکردگی کے ذریعے فائنل میں موجودگی کا جواز ثابت کرنے کا موقع ملا، مگر میڈیا کے مطابق “شاندار موقع انتظامی کمزوریوں کے باعث مدھم پڑ گیا۔”

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • امریکا؛ سابق نائب صدر ڈک چینی 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر
  • ’نئے فون کا ٹیکس ادا کرنے کے لیے پرانا فون بیچنا پڑا‘، قاسم گیلانی کی پوسٹ پر شدید تنقید
  • اسلام آباد؛ ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والا شہری جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • پاکستان آئیڈل میں جج بننے پر تنقید، فواد خان کا ردعمل آگیا
  • پاکستان آئیڈل کا جج بننے پر تنقید، فواد خان نے بھی خاموشی توڑدی
  • ٹرمپ کی قانون شکنی اور لاپرواہی کا مقابلہ کریں، اوباما کا ڈیموکریٹس سے خطاب
  • مسی سپی، لاپتا پالتو کتیا 5 سال بعد مالکن کو مل گئی
  • جویر‌یہ سعود کا کراچی کے دفاع میں بیان، شہریوں کی سوچ پر تنقید
  • خواتین ورلڈکپ فائنل میں تاخیر، بھارتی میڈیا نے انتظامیہ پر تنقید کے تیر برسا دیے