جڑواں شہروں میں بارش کے بعد نالہ لئی میں طغیانی، اطراف کی آبادی کو انخلا کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل بارشوں کے بعد نالہ لئی میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس پر انتظامیہ نے اطراف کی آبادی کو فوری انخلا کا حکم دے دیا۔
جڑواں شہروں میں بارش کے نتیجے میں نالہ لئی کی سطح 19 فٹ تک بلند ہوگئی، جس کے بعد شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کے ساتھ الرٹ جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، سڑکیں تالاب میں تبدیل، گاڑیاں ڈوب گئیں
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نالہ لئی کے کنارے رہنے والے مکینوں کو تعاون کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا چاہیے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے، ایچ ایٹ میں 98 ملی میٹر، گولڑہ میں 76 ملی میٹر، سیدپور میں 45 ملی میٹر اور بوکرا میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
راولپنڈی میں بھی مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے، نیو کٹاریاں میں 63 ملی میٹر، پیرودھائی میں 42 ملی میٹر جبکہ شمس آباد میں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
انتظامیہ کے مطابق نالہ لئی کی سطح کٹاریاں کے مقام پر 15.
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت پنجاب میں بدھ تک شدید بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
واسا نے رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اپنی ٹیموں کو نشیبی علاقوں میں تعینات کردیا ہے۔ ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ بارش کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آبادی کا انخلا اسلام اباد الرٹ جاری بارش پی ڈی ایم اے راولپنڈی نالہ لئی میں طغیانی وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا بادی کا انخلا اسلام اباد الرٹ جاری پی ڈی ایم اے راولپنڈی نالہ لئی میں طغیانی وی نیوز نالہ لئی ملی میٹر
پڑھیں:
ایبٹ آباد، محکمہ وائلڈ لائف نے آبادی میں گھومنے والے تیندوے کو پکڑ لیا
ایبٹ آباد میں محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی کے دوران ایک خطرناک اور خونخوار تیندوے کو کئی دنوں سے آبادی میں گھومنے کے بعد قابو کر کے پنجرے میں ڈال دیا گیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق، تیندوے نے علاقے میں موجود متعدد مال مویشیوں کو ہلاک کیا تھا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
چند روز تک آبادی میں آزاد گھومنے والے تیندوے کو محکمے کی ٹیم نے محتاط اور محفوظ طریقے سے پکڑ کر پنجرے میں بند کر دیا۔
محکمہ وائلڈ لائف نے بتایا کہ تیندوے کو بعد ازاں انسانی آبادی سے دور محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا تاکہ مزید نقصان نہ ہو۔