چینی صدر نے گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
چینی صدر نے گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز
بیجنگ :شنگھائی تعاون تنظم پلس کا اجلاس چین کے شہر تھیانجن میں منعقد ہوا۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی اور اہم خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین ایک زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی گورننس سسٹم کی تعمیر کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی طرف مشترکہ طور پر آگے بڑھےگا۔
پیر کے روز.
شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ 24 برسوں سے شنگھائی تعاون تنظیم نے “شنگھائی اسپرٹ” پر قائم رہتے ہوئے عالمی حکمرانی کے متعدد نئے تصورات پیش کئے اور بتدریج عالمی حکمرانی کے نظام کی تعمیر و اصلاحات کے سلسلے میں اہم قوت بن گئی ہے۔ تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے پیش نظر شنگھائی تعاون تنظیم کو قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے فعال طور پر گلوبل گورننس انیشی ایٹو پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینا جاری رکھیں گے۔
چین، چین شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت توانائی، سبز صنعت اور ڈیجیٹل معیشت کے تعاون کے تین پلیٹ فارمز قائم کرے گا اور سائنس و ٹیکنالوجی جدت طرازی، اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم میں تعاون کے تین مراکز قائم کرے گا۔ چین مصنوعی ذہانت کے اطلاق کے لئے تعاون کے مرکز کی تعمیر اور مصنوعی ذہانت کی ترقی کے فوائد کا تمام فریقوں کے ساتھ اشتراک کرنے کے لئے تیار ہے۔چین تمام فریقوں کو بیڈو سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم استعمال کرنے کے لئے خوش آمدیدکہتا ہے اور اہل ممالک کو بین الاقوامی قمری ریسرچ اسٹیشن کی تعمیر میں حصہ لینے کے لئے مدعوکرےگا.
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ منانے کے لئے بیجنگ میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد کرے گا۔
چین دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کے درست نقطہ نظر کو آگے بڑھانے اور دوسری جنگ عظیم کی فتح کے ثمرات کا مضبوطی سے تحفظ کرنے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل کا غزہ پر زمینی اور فضائی حملوں میں اضافہ، مزید 90فلسطینی شہید ہو گئے اسرائیل کا غزہ پر زمینی اور فضائی حملوں میں اضافہ، مزید 90فلسطینی شہید ہو گئے افغانستان میں قیامت خیز زلزلہ: 600 جاں بحق، سیکڑوں زخمی، کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کا تھیانجن اعلامیہ جاری چینی صدر کی جانب سے افغانستان میں زلزلہ متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار چینی صدر کی جانب سے 2025 ایس سی او سمٹ میں شریک بین الاقوامی مہمانوں کے لئے استقبالیہ ضیافت کا اہتمام اسرائیلی فوج کی مشرقی غزہ میں بدترین بمباری، مزید 59 فلسطینی شہیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چینی صدر
پڑھیں:
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
سٹی 42: چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ کیا ۔
یونیورسٹی آف شکاگو کا دورہ
چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور عالمی مواقع سے جوڑنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے، ڈیجیٹل مہارتوں، قیادت اور کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ تعاون نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ پاکستانی نوجوانوں کے لیے مختصر مدتی تربیتی پروگرام، کیریئر تیاری اور جدید مہارتوں کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں، عالمی جامعات کے ساتھ شراکت داری پاکستان کے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور مواقع فراہم کرے گی، یونیورسٹی آف شکاگو نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ نوجوانوں کی ترقی اور تعلیمی تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا.
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو (UIC) کا دورہ
چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا جدید تحقیق، طبی تعلیم اور ڈیجیٹل ہیلتھ کے شعبوں میں عالمی تعاون نوجوانوں کے لیے نئے راستے کھولے گا، جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور جدت کے شعبوں میں تعاون کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکتا ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو جدید علوم اور عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں ہے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلیمی و تحقیقی روابط کو مزید مضبوط بنانا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو (UIC) نے پاکستان کے ساتھ تحقیق، طبی تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا.
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
ڈی پال یونیورسٹی کا دورہ
چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں، کاروباری صلاحیتوں اور قائدانہ تربیت سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،پاکستانی طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد دونوں ممالک کے مضبوط تعلیمی تعلقات کی عکاس ہے، بیرونِ ملک زیر تعلیم پاکستانی نوجوان ملک کے بہترین سفیر ہیں، وزیراعظم یوتھ پروگرام عالمی تعلیمی اداروں کے تعاون سے نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے، ڈی پال یونیورسٹی نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے تعلیمی مواقع، ڈیجیٹل مہارتوں اور تربیتی پروگراموں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا.
لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ