سعودی عرب اور عراق کی کمپنیوں نے بھارتی ریفائنر کو خام تیل کی فروخت روک دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
سعودی عرب اور عراق کی کمپنیوں نے بھارتی ریفائنر کو خام تیل کی فروخت روک دی ہے۔
خبررسان ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو اور عراق کی سرکاری تیل کمپنی سومو نے بھارتی ریفائنری کمپنی نایارا انرجی کو خام تیل کی فروخت بند کر دی ہے۔ یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے جولائی میں روسی حمایت یافتہ ریفائنر پر عائد پابندیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
اس فیصلے کے بعد نایارا انرجی نے اگست میں اپنی خام تیل کی تمام درآمدات روس پر منحصر کردیں۔ نایارا عام طور پر ہر ماہ عراق سے تقریباً 20 لاکھ بیرل اور سعودی عرب سے 10 لاکھ بیرل خام تیل حاصل کرتی تھی، تاہم اگست میں دونوں ممالک سے کوئی سپلائی موصول نہیں ہوئی۔
بھارتی اقدامات کے باعث نایارا اور سومو کے درمیان ادائیگیوں کے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ آخری بار سومو کا باسرہ خام تیل 29 جولائی کو بھارتی بندرگاہ ودینار پر اتارا گیا، جبکہ سعودی عرب سے آخری شپ منٹ 18 جولائی کو پہنچی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی آئل ریفائنری پر یورپی یونین کی پابندیاں، وجہ کیا بنی؟
نایارا کو اب روسی آئل کمپنی روزنیفٹ سے براہِ راست سپلائی مل رہی ہے۔ 4 لاکھ بیرل یومیہ صلاحیت رکھنے والی نایارا کی ودینار ریفائنری اس وقت صرف 70 سے 80 فیصد استعداد پر چل رہی ہے کیونکہ پابندیوں کے باعث مصنوعات فروخت کرنے اور ٹرانسپورٹیشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
نایارا جو بھارت کی مجموعی ریفائننگ صلاحیت کا تقریباً 8 فیصد کنٹرول کرتی ہے، پابندیوں کے بعد اپنی مصنوعات کی شپنگ کے لیے ’ڈارک فلیٹ‘ نامی متبادل جہاز رانی پر انحصار کررہی ہے کیونکہ دیگر شپنگ کمپنیاں پیچھے ہٹ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آرامکو نے سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت کرلیے
واضح رہے کہ جولائی میں کمپنی کے سی ای او مستعفی ہو گئے تھے، جبکہ گزشتہ ہفتے نایارا نے آذربائیجان کی قومی آئل کمپنی سوکار (SOCAR) کے ایک سینیئر ایگزیکٹو کو اپنا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئل کمپنیاں آرامکو پابندی روس سعودی عرب سومو عراق نایارا یورپین یونین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئل کمپنیاں ا رامکو پابندی نایارا یورپین یونین خام تیل کی
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے گھریلو طوطوں کے لیے بھی نیا قانون منظور کر لیا
سٹی42: پنجاب حکومت نے گھریلو سطح پر پالے جانے والے طوطوں کے لیے نیا اور باقاعدہ قانون منظور کر لیا ہے جس کا مقصد ان پرندوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کو روکنا اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق اب الیکزینڈرائن، روز رنگڈ، سلیٹی ہیڈڈ اور پلم ہیڈڈ طوطے رجسٹریشن کے دائرہ کار میں آئیں گے، اور انہیں دوسری شیڈول میں شامل کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
رجسٹریشن کی تفصیلات کے مطابق ہر طوطے کی رجسٹریشن فیس 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔گھروں میں طوطے پالنے والوں کو لائسنس یافتہ بریڈر یا ڈیلر کے طور پر رجسٹر ہونا ہوگا اور طوطے اب صرف رجسٹرڈ و لائسنس یافتہ ڈیلرز کو فروخت کیے جا سکیں گے۔
اس کے علاوہ بریڈر کی کیٹیگریز میں چھوٹے بریڈرز میں وہ افراد جو محدود تعداد میں طوطے پالتے اور بریڈ کرتے ہیں جبکہ بڑے بریڈرز میں وہ افراد یا ادارے جو تجارتی بنیادوں پر بریڈنگ کا کام کرتے ہیں۔
محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ اس قانون سازی کا مقصد نایاب اور مقامی نسلوں کے طوطوں کا تحفظ، غیر قانونی اسمگلنگ اور خرید و فروخت کی روک تھام اور پرندوں کی افزائش کے عمل کو قانونی دائرے میں لانا ہے۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ یہ نیا قانون فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ