کئی جنگیں ختم کرائیں مگر یوکرین تنازع سب سے مشکل ہے، صدر ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
کئی جنگیں ختم کرائیں مگر یوکرین تنازع سب سے مشکل ہے، صدر ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے جنگ بندی کے حوالے سے بات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس میں امریکی ٹیک صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ ایک عشائیے کے دوران گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل قریب میں پیوٹن سے بات کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے دوران گفتگو جنگیں رکوانے کی بات دوبارہ دہراتے ہوئے کہا کہ میں نے سات جنگیں رکوائیں اور یہ توقع کی تھی کہ روس-یوکرین تنازعہ کو حل کرنا آسان ہوگا، لیکن یہ معاملہ زیادہ پیچیدہ ثابت ہوا۔
انہوں نے یورپی رہنماؤں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ روسی تیل کی خریداری بند کریں اور چین پر معاشی دباؤ ڈالیں تاکہ یوکرین جنگ کو ختم کرنے میں مدد مل سکے۔
وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بات یوکرینی صدر اور یورپی رہنماؤں کے ساتھ اجلاس میں کہی۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ روس نے ایک سال میں یورپ کو ایندھن بیج کر ایک ارب یورو سے زائد رقم حاصل کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحماس کا غزہ میں ٹیکنوکریٹ حکومت پر اتفاق، اسرائیلی جواب کا انتظار حماس کا غزہ میں ٹیکنوکریٹ حکومت پر اتفاق، اسرائیلی جواب کا انتظار امریکا و اسرائیل کیلئے جاسوسی کا شبہ، یمن میں اقوام متحدہ کے 11 اہلکار گرفتار خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس جمعہ کو ہوگا، ایجنڈا جاری اسلام آباد، پنجاب اورخیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلیکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ ملک بھر میں ضلعی انتظامیہ کے قانونی اور انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کا فیصلہ گجرات میں ریکارڈ بارش: اربن فلڈنگ سے گھر، کاروباری مراکز اور سرکاری عمارتیں ڈوب گئیں، درجنوں دیہات زیرِ آب
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ایک مشکل کا سامنا
ڈھاکا:بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ایک اور مشکل کا سامنا ہے جہاں کریمنل انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے انہیں بغاوت کیس میں مفرور قرار دیتے ہوئے اخباروں میں نوٹس جاری کردیا ہے۔
بنگلہ دیش کے میڈیا کے مطابق سی آئی ڈی نے بغاوت کیس میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور 260 دیگر کو مفرور قرار دیا گیا ہے اور تمام افراد کے خلاف نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
اسپیشل سپرنٹنڈنٹ سی آئی ڈی جسیم الدین خان کے دستخط سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ ڈھاکا میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے یہ حکم جاری کردیا ہے۔
ڈھاکا میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ 17 کے جج عارف الاسلام نے شیخ حسینہ اور دیگر 260 افراد کو مفرور قرار دیا ہے اور نوٹس باقاعدہ طور پر نوٹس شائع کرنے کا حکم دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ واجد اور دیگر کے خلاف نوٹس انگریزی اور بنگالی زبان کے اخباروں میں شائع کیا گیا ہے۔
نوٹس کی منظوری بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ نے کریمنل پروسیجر کوڈ کے سیکشن 196 کے تحت دے دی ہے اور سی آئی ڈی نے بغاوت کیس میں تفتیش شروع کردی ہے۔
بنگلہ دیشی میڈیا نے بتایا کہ سی آئی ڈی نے تفتیش کے دوران آن لائن پلیٹ فارم جوئے بنگلہ بریگیڈ کے ذریعے ملک کے اندر اور بیرون ملک بغاوت سے متعلق سرگرمیوں کے ثبوت جمع کیے ہیں، جس کا مقصد حکومت کا خاتمہ تھا۔
سی آئی ڈی نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، سرورس او سوشل میڈیا سے جمع کیے گئے مواد کی فرانزک تجزیے کے بعد تفتیش مکمل کرکے شیخ حسینہ واجد سمیت 286 افراد کے خلاف چارج شیٹ جمع کرادی ہے۔
یاد رہے کہ شیخ حسینہ واجد 2024 میں طلبہ کی جانب سے ملک گیر احتجاج کے بعد ملک سے فرار ہو کربھارت پہنچ گئی تھیں جہاں وہ اس وقت مقیم ہیں جبکہ بنگلہ دیش میں ان کے خلاف بغاوت سمیت مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔