برازیل کے ایک ارب پتی نے اپنی تمام جائیداد معروف فٹبالر نیمار کے نام کرنے کی وصیت کی ہے۔

یہ واقعہ میڈیا ذرائع میں سامنے آیا ہے جس کے مطابق گمنام مداح نے قانونی طور پر اپنی جائیداد کا وارث نیمار کو بنانے کی کوشش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم برازیلی ارب پتی نے اپنی تقریباً 1 ارب ڈالرز کی جائیداد براہِ راست فٹبال اسٹار نییمار کو دینے کا فیصلہ کیا ہے حالانکہ وہ دونوں کبھی بھی ایک دوسرے سے نہیں ملے ہیں۔

یہ وصیت جون 2025 میں نوٹری کے ذریعے قانونی طور پر درج کروائی گئی اور اس میں ارب پتی نے وضاحت کی کہ وہ نیمار کی انسان دوستی اور خاندانی وابستگی سے متاثر ہوا تھا۔ خصوصاً نیمار کا اپنے والد کے ساتھ تعلق اس کے لیے ذاتی یادگار تھا۔

اب یہ معاملہ برزیلی عدالتوں میں زیرِ غور ہے تاکہ یہ تصدیق ہو سکے کہ نیمار اس اثاثے کو قبول بھی کرتے ہیں یا نہیں۔ قانونی طریقہ کار اور ٹیکس کے مسائل بھی سامنے آسکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ارب پتی نے

پڑھیں:

دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ دیر لوئر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دیر لوئر کے علاقے میاں بڑنگولہ دیگان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • بلبل صحرا گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
  • راولپنڈی ؛ افغان باشندوں کو مکان کرایہ پر دینے والے 18 مالک مکان گرفتار
  •  تاجروں کے بعد غیر قانونی جائیداد اور گھروں کی خرید و فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی شکنجہ سخت 
  • پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافہ، اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
  • دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کے سہولت کاروں کی پکڑ دھکڑ
  • دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • راولپنڈی: غیر قانونی افغانی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 مالک مکان اور 163 افغانی گرفتار
  • پنڈی: افغانیوں کو مکان کرائے پر دینے والے 16 مالکان اور 163 افغانی گرفتار
  • غیر منقولہ جائیداد کے مالکانہ حقوق کے تحفظ کا آرڈیننس جاری