خانپور ڈیم کا لیول 1981.55 فٹ تک پہنچ گیا، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ خانپور ڈیم میں اسپل وے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہارو دریا پر واقع خانپور ڈیم کا لیول 1981.55 فٹ تک پہنچ گیا ہے، خان پور ڈیم میں پانی کے ذخیرہ کی گنجائش1982فٹ ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ آج شام 5 بجے اسپل وے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسپل ویز کھلنے کے باعث ہارو دریا میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے اور ہارو دریا کے نزدیک آبادیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
خانپور ڈیم کا لیول 1981.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں پانی کے خانپور ڈیم ہارو دریا کا فیصلہ گیا ہے
پڑھیں:
ایف آئی اے کا یوٹرن، شبر زیدی کے خلاف مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ
اسلام آباد:ایف آئی اے نے یوٹرن لیتے ہوئے سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف درج مقدمہ واپس لینے کے لیے اپنے ڈپٹی ڈائریکٹر کرائم کراچی زون کو خط لکھ دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق درج ایف آئی آر نمبر 32 کے حوالے سے لیگل کمنٹس، سی ایف آر کے عنوان سے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔
مراسلہ ایف آئی اے ڈائریکٹر کراچی زون کی اجازت سے ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل کے نام جاری کیا گیا ہے جس میں عدالت میں مقدمہ منسوخ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔
مراسلے میں مقدمہ منسوخ کرنے یا سی کلاس کرنے کی اجازت بھی طلب کرلی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ مقدمہ میں نامزد شبر زیدی، ایف بی آر حکام اور نجی بینک ملازمین کا نام نکالا جائے۔