بلوچستان میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کامیاب کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے یاروں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 اہم دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی تھی جس کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کارروائی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد بلوچستان میں متعدد سنگین جرائم میں ملوث تھے، ان میں چمن روڈ پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ٹرک پر حملہ، پشین میں لیویز افسر کا قتل اور پولیس اہلکاروں پر حملے شامل ہیں۔
یہ دہشت گرد دیگر اہم مقدمات میں بھی مطلوب تھے اور علاقے میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں کے ذمہ دار تھے، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں 2 کلاشنکوف رائفلیں، 2 نائن ایم ایم پستول، 2 دستی بم، ایک ڈیٹونیٹر، پریما کارڈ اور دیگر بارودی مواد شامل ہے، یہ تمام اشیا دہشت گردوں کی مزید کارروائیوں کی تیاری کا حصہ تھیں۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائی بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کے لیے جاری آپریشنز کا حصہ ہے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے تاکہ کسی ممکنہ ساتھی کو گرفتار کیا جا سکے، بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف یہ کارروائیاں جاری رہیں گی اور حساس ادارے امن کی بحالی کے لیے پرعزم ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر اداروں کو دیں تاکہ صوبے میں امن قائم رہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بلوچستان میں سی ٹی ڈی
پڑھیں:
افغان وفدنے دہشت گردوںکی حوالگی کی پیشکش نہیں کی‘پاکستان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251102-01-4
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے استنبول مذاکرات کے حوالے سے افغان طالبان کا گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کر دیا اورکہا ،اگر افغان فریق نے دہشت گردوں کو جلاوطن کرکے انہیں پاکستان کی تحویل میںدینے کی پیش کش کی تھی تو یہ عمل فوری طور پرانجام دیا جائے۔ ایکس پر جاری بیان میں وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان ترجمان کے گمراہ کن بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان طالبان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ مزید بتایا کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، افغان فریق کے دعوے پر پاکستان نے فوری طور پر تحویل کی پیشکش کی، پاکستان کا مؤقف واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے۔ وزارتِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف غلط بیانی قابلِ قبول نہیں، افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں۔پاکستان نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کی حوالگی سرحدی انٹری پوائنٹس سے ممکن ہے۔