WE News:
2026-07-24@08:17:17 GMT

پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT

پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ یعنی محکمہ انسدادِ دہشت گردی نے پشین میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

 ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 2 مشین گنیں، 2 نائن ایم ایم پستول، 2 ہینڈ گرنیڈ، دھماکا خیز مواد، پرائما کارڈز اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے ہیں۔

کارروائی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تلاشی بھی لی گئی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کسی بڑی تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم بروقت کارروائی سے شہر کو ممکنہ تباہی سے بچا لیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پشین تباہی تخریبی کارروائی دہشت گرد فائرنگ کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ محکمہ انسداد دہشت گردی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تباہی تخریبی کارروائی فائرنگ کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ

پڑھیں:

مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 

گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک