حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی بحال نا ہوسکی
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
حب ڈیم سے شہرکو پانی کی فراہمی بحال نا ہوسکی۔ کینال کا مرمتی کام تاخیر کا شکار ہے آنے والے دن میں کام مکمل ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو نادرن بائی کے قریب سیلابی ریلے سے حب کینال کا 20 فیصد حصہ متاثر ہوگیا تھا جس کا مرمتی کام شروع کردیا گیا۔
واٹر کارپوریشن حکام کا دعوی تھا کہ 36 گھنٹوں میں مرمتی کام مکمل کر لیاجا ئے گا لیکن تاحال مرمتی کام جا ری ہے جس کے باعث بدھ سے حب ڈیم سے شہر کو پانی کی فراہمی بند ہے۔
حب ڈیم سے ضلع غربی، کیماڑی اور کچھ علاقے ضلع وسطی کے ہے جس کوپانی فراہم کیاجا تا متاثرہ علاقوں میں تین دن سے پانی کی فراہمی بند ہے جس کی وجہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔
حب ڈیم بند ہونے سے سرکاری ہائیڈنٹس کرش ون اورٹو بھی بند ہے جس سے ٹینکروں کے ذریعے بھی پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے سرجانی ٹاون، اونگی ٹاون، سائٹ ایریا ، شاہراہ نورجہاں ، بلدیہ ٹاون، کیماڑی سمیت متعدد علاقوں کے مکینوں کو پانی کی فراہمی بند ہے شہری مہنگے داموں دکانوں سے پانی خرید کراپنی ضروریات پوری کرر ہے ہیں۔
واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ جمعہ اور ہفتے کی رات تک مرمتی کام مکمل کر لیاجا ئے گا جس کے بعد حب ڈیم سے پانی کی فراہمی شروع کردی جا ئے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پانی کی فراہمی بند کو پانی کی فراہمی مرمتی کام حب ڈیم سے بند ہے
پڑھیں:
مہنگائی میں کمی اور شرح سود میں تاریخی کمی سے معیشت میں بہتری، عالمی اعتماد بحال، شزا فاطمہ
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں، اور ملک کی معیشت بحالی کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ جو ماضی میں 23 فیصد تھا، اب کم ہو کر 11 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جب کہ مہنگائی کی شرح جو کبھی 39 فیصد تک جا پہنچی تھی، آج 5 فیصد سے بھی کم ہے۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ ان مثبت معاشی اشاروں کی بدولت عالمی سطح پر پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے، جو آئندہ معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور نوجوانوں کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے زور دیا کہ پاکستان نے صرف معاشی میدان میں نہیں بلکہ سفارتی سطح پر بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، جو ملک کے عالمی وقار میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں