اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے فوجداری اور عائلی قوانین میں اصلاحات کی منظوری دے دی، جن میں انصاف تک رسائی اور کمزور طبقوں کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت سینیٹر فاروق حامد نائیک نے کی، اجلاس میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی جانب سے پیش کیا گیا تعزیرات پاکستان (ترمیمی) بل 2025 منظور کر لیا گیا، جس کے تحت دیت کی کم از کم مالیت 30 ہزار 663 گرام چاندی سے بڑھا کر 45 ہزار گرام چاندی کر دی گئی۔

اس ترمیم کا مقصد موجودہ معاشی حالات کی عکاسی کرنا اور مہنگائی کے تناظر میں ورثا کو منصفانہ معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا ہے۔

The Senate Standing Committee on Law&Justice,under the leadership of Chairman Senator Farooq Hamid Naek, convened today at Parliament House in continuation of its earlier session to consider pivotal reforms in criminal law, family law, and constitutional provisions.

@ministry_law pic.twitter.com/AAdgjK4yRO

— ꜱᴇɴᴀᴛᴇ ᴏꜰ ᴘᴀᴋɪꜱᴛᴀɴ ???????? (@SenatePakistan) September 12, 2025


سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ یہ ترمیم اسلامی احکامات کے مطابق مرتب کی گئی ہے، جب کہ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اختلاف کرتے ہوئے خبردار کیا کہ زیادہ رقم کا بوجھ کمزور اور غریب مجرمان پر حد سے زیادہ پڑ سکتا ہے۔

سینیٹر ثمینہ زہری کی جانب سے پیش کیے گئے بلز کو ’خواتین دوست‘ قرار دیا گیا۔

کمیٹی کے چیئرمین نے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام جرائم کی روک تھام کے لیے ضروری ہے اور ’زندگی کے تقدس کو برقرار رکھنے کی طرف ایک قدم ہے‘۔
کمیٹی نے فیملی کورٹس (ترمیمی) بل 2024 بھی منظور کر لیا، جو سینیٹر ثمنیہ زہری کی ہی ایک اور کاوش ہے، اس بل کے تحت طلاق یافتہ خواتین اور ان کے بچوں کے لیے نان و نفقہ کی رقم پہلے ہی سماعت میں مقرر کرنا لازمی ہوگا، اگر مدعا علیہ ہر ماہ کی 14 تاریخ تک نان و نفقہ ادا کرنے میں ناکام رہا تو اس کا دفاع خارج کر دیا جائے گا، اور کیس دستیاب شواہد کی بنیاد پر نمٹا دیا جائے گا۔

سینیٹر ثمینہ زہری نے کہا کہ یہ ترمیم بروقت ریلیف کو یقینی بناتی ہے اور کمزور خاندانوں کی عزت و وقار کو برقرار رکھتی ہے، انہوں نے نشاندہی کی کہ طلاق کے مقدمات اکثر برسوں تک لٹکے رہتے ہیں، جس سے خواتین اور بچوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

کمیٹی کے ارکان نے اس اصلاحات کو خواتین دوست اور عوام دوست قانون سازی قرار دیا، تاہم سینیٹر کامران مرتضیٰ نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ ترمیم آئین کے آرٹیکل 10-اے کے مطابق نہیں ہے، جو منصفانہ ٹرائل کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔

دریں اثنا سینیٹر محمد عبدالقادر کی جانب سے پیش کردہ آئین (ترمیمی) بل 2025، جس میں آرٹیکل 27 میں تبدیلی کی تجویز دی گئی تھی، کو خود ہی واپس لے لیا گیا کیوں کہ کمیٹی نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے اور موجودہ آئینی تحفظات کے پیش نظر یہ اقدام غیر ضروری ہے۔

اجلاس میں سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر کامران مرتضیٰ، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کے علاوہ متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

Post Views: 3

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سینیٹر ثمینہ

پڑھیں:

پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی

وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران سے ڈیل کے نام پر بھیک کیوں مانگی جا رہی ہے؟ ڈیموکریٹک سینیٹر کے روبیو سے سخت سوالات
  • شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
  • روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر بڑی چوری، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات غائب
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور