حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے اگست کے بجلی کے بل معاف کردیے
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے بجلی کے بل معاف کردیے جبکہ وزارت توانائی نے ادا کیے گئے بلوں کی رقم واپس کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کا سیلاب متاثرہ علاقوں کے بجلی معاف کرنے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بروقت اور عوام دوست فیصلے پر شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل معاف کر دیے گئے ہیں اور جن لوگوں نے بل ادا کیے انہیں جمع شدہ رقوم واپس ہوں گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے بجلی کے بل معاف ہونے کے فیصلے پر فوری عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیلابی صورت حال کے پیش نظر عوامی ریلیف کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے اگست کے بجلی کے بلوں کی وصولی روکنے کا حکم دیا تھا۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بِلوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے اگست 2025 کے بجلی کے بلوں کی وصولی سے فوری طور پر روک دیا اور کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد متاثرہ علاقوں کے لیے بجلی کے بلوں کے حوالے سے تفصیلی پیکیج کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جن سیلاب متاثرہ صارفین سے اگست 2025 کا بجلی کا بل وصول کیا جا چکا ہے وہ آئندہ ماہ ایڈجسٹ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب نے پورے پاکستان میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے، مشکل کے اس وقت میں عوام کے دکھوں پر مرہم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ متاثرین کے ریسکیو اور بحالی کے لیے وفاقی اور صوبائی ادارے اپنی تمام تر کوششیں کر رہے ہیں اور جب تک سیلاب متاثرین اپنے گھروں میں واپس نہیں چلے جاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیلاب متاثرہ علاقوں کے کے بجلی کے بل شہباز شریف نے کہا کہ بل معاف
پڑھیں:
ڈینگی اسپرے نہ کرانے پر حیدرآباد کی یوسیز کو نوٹس جاری کردیے گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-2-10
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)ڈینگی اسپرے نہ کرانے پر ضلع حیدرآباد کی یونین کونسلوں کو نوٹس جاری وبا کی طرح ڈینگی کے پھیلنے کے باوجود حیدرآباد ضلع کی 14 یونین کونسلوں میں مچھر مار اسپرے نہ کیے جانے کا انکشاف تفصیلات کے مطابق ضلع حیدراآباد میں وبا کی طرح ڈینگی وائرس پھیلنے کے باوجود بعض یونین جونسلوں نے اس جانب توجہ نہیں دی اور اطلاعات کے مطابق انھوں نے اپنے علاقوں میں ڈینگی مار اسپرے بھی نہیں کرائے ہیں اور ان یونین کمیٹیوں کے سیکریٹریز نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کے احکامات کو بھی نظرانداز کر دیاذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے لوکل گورنمنٹ کو شکایت کی ہے کہ یونین کمیٹیوں کے سیکریٹریز نے ڈینگی سے بچاؤ کے لیے دیے گئے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیاس صورتِ حال پر لوکل گورنمنٹ کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے حیدرآباد ضلع کی 14 یونین کمیٹیوں کے سیکریٹریز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیںسندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کیلاش کمار نے مختلف ٹاؤنز کی 14 یونین کمیٹیوں کے سیکریٹریز کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے دو دن کے اندر جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہیشوکاز نوٹس ٹنڈو جام ٹاؤن کی یوسی 63، 60، 55 اور 56، نیرون کوٹ ٹاؤن کی یوسی 5، 8 اور 16، پریٹ آباد ٹاؤن کی یوسی 42، 50 اور 52، شاہ لطیف ٹاؤن کی یوسی 114 اور 118سمیت دیگرشامل ہیں۔