سکھیکی میں اکیڈمی کی چھت گر گئی، 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
ریسکیو حکام کے مطابق بچے اکیڈمی میں تعلیم حاصل کررہے تھے کہ چھت گر گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ملبے تلے اس وقت بھی متعدد بچے دبے ہونے کی اطلاع ہے جن کو نکالنے کے لیے امدادی ٹیمیں مسلسل کام کررہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سکھیکی میں اکیڈمی کی چھت گر گئی جس سے 5 طلبا سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بچے اکیڈمی میں تعلیم حاصل کررہے تھے کہ چھت گر گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ملبے تلے اس وقت بھی متعدد بچے دبے ہونے کی اطلاع ہے جن کو نکالنے کے لیے امدادی ٹیمیں مسلسل کام کررہی ہیں۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ افسوس ناک واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چھت گر گئی
پڑھیں:
لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے سنگاپور روانہ
کراچی:ایشیا کے سب سے بڑے انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ سنگا کپ 2025 میں شرکت کیلئے لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم سنگاپور روانہ ہوگئی۔
اسکواڈ کی قیادت اکیڈمی کے صدر شیخ عبدالرحمن کر رہے ہیں، ٹورنامنٹ میں انڈر 8، انڈر 10، انڈر 12، انڈر14 اور انڈر16 کے ایونٹس میں 13ممالک کی 160 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
2 نومبر سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 9 نومبر تک کھیلا جائے گا جس کے 15 ویں ایڈیشن میں پہلی مرتبہ پیرا فٹبال مقابلے بھی شامل کیے گئے ہیں۔
لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ منگل کو چھوا چو کانگ فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔