کراچی: 10 روز قبل دکاندار سے بھتا مانگنے والے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے میں دو جرائم پیشہ افراد مارے گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان لیاری گینگ وار جے صمد کاٹھیاواڑی گروہ کے کارندے تھے۔ ملزمان پر 25 سے زائد بھتے، ڈکیتی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں۔
پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا اور سرجانی میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا اور 2 زخمیوں سمیت 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان نے 10 روز قبل سہراب گوٹھ میں دکاندار سے 50 لاکھ روپے بھتا مانگا تھا، ملزمان نے بھتے کی طلبی کے لیے ایک شخص کے گھر پر فائرنگ بھی کی تھی۔
ملزمان نے 2020ء میں فائرنگ کر کے ایک شہری کو قتل کیا تھا جبکہ ایک ہلاک ملزم 2021ء میں بارودی مواد رکھنے کے جرم میں گرفتار بھی ہوا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔