امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل کی واضح تاریخ دینے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
فائل فوٹو
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے مطالبہ کیا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل کی واضح تاریخ دی جائے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ریڈ لائن کے منصوبے کو شروع ہوئے 46 ماہ ہوچکے ہیں، ریڈ لائن منصوبہ حکومت کی نااہلی کی نظر ہوچکا ہے، لاہور میں بی آر ٹی گیارہ ماہ میں مکمل ہو جاتی ہے، کراچی میں شروع کیے جانے والا کوئی بھی منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوا۔
کراچیامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا.
انہوں نے کہا کہ قابض میئر کی اداکاری دیکھیے کہتے ہیں اس کے ذمہ دار وفاقی ادارے ہیں، یونیورسٹی روڈ اب دریا کا منظر پیش کر رہی ہے، کریم آباد انڈر پاس پچھلے 2 سال سے نہیں بن سکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ریڈ لائن منصوبے کے لیے ایکشن کمیٹی بنا رہی ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
امیر جماعت اسلامی پاکستاحافظ نعیم الرحمن کی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250920-08-11
کوئٹہ(نمائندہ جسارت) ن حافظ نعیم الرحمن نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے کوئٹہ میں ملاقات کی، امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔دونوں رہنماؤں نے صوبے کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو کوئٹہ میں بنوقابل پروگرام کے آغاز سے متعلق آگاہ کیا اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت جاری اس پروگرام کے دائرہ کار کو پورے بلوچستان میں وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک بلوچستان میں 12 ہزار نوجوان اس پروگرام میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن ملاقات کررہے ہیں، صوبائی امیر مولانا ہدایت الرحمن، صوبائی وزیر میر صادق عمرانی بھی موجود ہیں