اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے، لولا ڈا سلوا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
برازیل کے صدر نے پیر کی شب کانفرنس برائے دو ریاستی حل میں کہا کہ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے اور غزہ میں بے گناہ اور بھوکے شہریوں کو نشانہ بنانے کو کسی صورت جواز نہیں بخشا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ برازیل کے صدر نے پیر کی شب کانفرنس برائے دو ریاستی حل میں کہا کہ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے اور غزہ میں بے گناہ اور بھوکے شہریوں کو نشانہ بنانے کو کسی صورت جواز نہیں بخشا جا سکتا۔ فارس نیوز کے مطابق، لوئیس اناسیو لولا ڈا سلوا صدر برازیل نے پیر کی شب کہا کہ ویٹو کا استبداد اقوامِ متحدہ کی بنیادوں کو کمزور کر رہا ہے اور جرائم کی سزا دینے میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ ڈا سلوا نے اقوام متحدہ میں کانفرنس برائے دو ریاستی حل کے دوران وضاحت کی کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے لیے سب سے بہتر لفظ نسل کشی ہے اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے بین الاقوامی عدالت انصاف میں دائر کی گئی شکایت میں شامل ہوں۔ الجزیرہ نے ان کے حوالے سے رپورٹ دی کہ بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے اور غزہ میں بے گناہ و بھوکے شہریوں کو نشانہ بنانے کو کسی طور پر درست نہیں کہا جا سکتا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رہا ہے
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی