شکرگڑھ (نامہ نگار) کرتارپور میں بابا گورو نانک کی 486 ویں برسی کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے ہزاروں سکھ یاتری تین روزہ قیام کے بعد واپس لوٹ گئے۔ یاتریوں نے نگر کیرتن، اکھنڈ پاٹ، نشان صاحب کی تبدیلی کی تقریبات میں شرکت کی اور مذہبی رسومات ادا کیں۔ سکھوں کے روحانی پیشوابابا گورونانک کی برسی کی تین روزہ تقریبات میں شرکت کے لیے کرتار پور پہنچنے والے ہزاروں یاتری اختتامی تقریب کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ یاتریوں کو میڈیکل، رہائشں، سکیورٹی اور لنگر کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔ لنگر ہال میں یاتریوں کی تواضع حلوہ پوری، پکوڑوں، سویاں، پلاؤ، چنے روٹی، چائے شربت اور دیگر لذیذ پکوانوں سے کی گئی۔ پاکستان کی سلامتی ترقی اور بقاء کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ یاتریوں نے دربار انتظامیہ اور حکومتِ پاکستان کا شاندار انتظامات اور سہولیات کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا تاہم بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث اس بار کرتارپور راہداری اور واہگہ بارڈر کے ذریعے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہ دئیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا اور مودی سرکار سے راہ داری کھولنے کا مطالبہ کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کا آخری روز، ننکانہ صاحب میں عام تعطیل

ننکانہ صاحب ( نیوزڈیسک) بابا گورو نانک کے 556 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات کا آج آخری روز ہے، ننکانہ صاحب میں تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہے۔

مرکزی تقریب کے اختتام پر نگر کیرتن جلوس نکالا جائے گا، کیرتن جلوس گوردوارہ جنم استھان سے سات گوردواروں میں جائے گا، نگر کیرتن جلوس گوردوارہ کیارہ صاحب پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ۔

بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں بھارت، برطانیہ، فرانس ،کینیڈا ، امریکہ سمیت اندرون و بیرون ممالک سے ہزاروں سکھ یاتری شریک ہیں، رات گئے بھوگ کی رسم کے ساتھ تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو جائیں گی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا، گوردوارہ جات اور نگر کیرتن سے ملحقہ راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے، گوردواروں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ اور سکینر لگائے گئے ہیں۔

گوردواروں اور نگر کیرتن سے ملحقہ راستوں کو خار دار تاریں اور بیئرز لگا کر عام عوام کا داخلہ بند کر دیا گیا۔

سکھ یاتری اپنے مقدس مقامات کی درشن کرکے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں،دنیا بھر سے آئے یاتریوں نے حکومت پاکستان کے بہترین انتظامات کرنے پر شکریہ ادا کیا، بھارت سے 2100 سکھ یاتری آئے ہیں جو دس روزہ مذہبی دورہ مکمل ہونے پر 13 نومبر کو واپس روانہ ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکھ برادری کو بابا گرونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بابا گرونانک نے انسانوں کو یکجہتی و بھائی چارے کی راہ دکھائی اور سچائی، محبت اور امن کا پیغام دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ بابا گرونانک مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال تھے، دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری پاکستان کے خصوصی مہمان ہیں، یاتریوں کے قیام اور سیکیورٹی کے لیے بھرپور انتظامات کیے ہیں تاکہ وہ مکمل تحفظ کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری پاکستان کے بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے عزم کی عالمی سطح پر روشن مثال ہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا
  •  گورونانک کے جنم دن کی تقریبات ننکانہ صاحب میں اختتام پذیر
  • سکھوں یاتریوں کیساتھ آنیوالے 12 ہندوؤں کو واپس بھارت بھیج دیا گیا
  • سکھ یاتریوں کیساتھ آنیوالے 12 ہندوؤں کو واپس بھارت بھیج دیا گیا
  • بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کا آخری روز، ننکانہ صاحب میں عام تعطیل
  • گورونانک کا 556 واں جنم دن، 2100 بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے 
  • شاہین آفریدی ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے 32 ویں کپتان
  • وزیراعظم 8 نومبر کو ایک روزہ دورے پر آذربائیجان جائینگے
  • بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات، بھارت سے 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
  • بابا گرو نانک جنم دن تقریبات: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سکھ یاتریوں کا خیر مقدم