زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
کراچی:
پانڈا بانڈز کے اجراء اور غیرملکی بینکوں کی کنسورشیم سے تجارتی قرضوں میں اضافے کے لیے 75کروڑ ڈالر حاصل کرنے کے حصول، چائنیز مارکیٹ سے ابتدائی طور پر 25کروڑ ڈالر کے پانڈا بانڈز کے اجراء کی منصوبہ بندی جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد منگل 33ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
رواں ماہ کے اختتام تک آئی ایم ایف مشن کی آمد اور معیشت کا جائزہ مکمل ہونے کی صورت میں کلائمیٹ فنانسنگ ساتھ 1ارب ڈالر کی اگلی قسط منظور ہونے کی توقعات اور سپلائی میں بہتری سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 25پیسے گھٹ 281روپے 20پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سیشن کے وسط میں معیشت میں طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 03پیسے کی کمی سے 281روپے 45پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 282روپے 45پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 30ستمبر تک حکومت کو یورو بانڈز کے عالمی سرمایہ کاروں کو 50کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کرنی لیکن مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ ڈالے بغیر اس ادائیگی کا انتظام کرلیا گیا ہے۔
مزید برآں پاکستان کے مختلف شعبوں میں دیگر ممالک کے علاوہ سعودی سرمایہ کاری، قرضے اور ڈپازٹس پر موخر ادائیگیوں کی سہولت ملنے کی توقعات بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں پر اثرانداز رہے جس سے 33ویں دن بھی روپیہ تگڑا رہا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈالر کی
پڑھیں:
کے ایس ای 100انڈیکس نے 1700سے زاید پوائنٹس کھودیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو بھی فروخت کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے 1700 سے زائد پوائنٹس کھودیئے۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس 162,052 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا، بعدازاں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں ایک موقع پر دن کی کم ترین سطح 159,216 پوائنٹس پر آگیا۔بدھ کو مارکیٹ میں پاور،پیٹرولیم،ٹیلی کام،فوڈ،بینکنگ اوردیگر سرگرم سیکٹر کے شیئرز میں کاروباری سرگرمیاں رہیں۔کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 4.35 فیصد کم رہا۔جبکہ مندی کی وجہ سے مارکیٹ سرمائے میں 200ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,703.57 پوائنٹس یا 1.06 فیصد کی کمی سے 159,578.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح 626.04 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس48368.92پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس1038.66 پوائنٹس کم ہو کر 96931.71 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس2892.46 پوائنٹس کے خسارے سے 228555.67 پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 200 ارب 80 کروڑ 93 لاکھ 10 ہزار889روپے کمی سے 18271 ارب 36کروڑ39لاکھ99ہزار998روپے رہ گیا۔ مارکیٹ میںبدھ کو34ارب روپے مالیت کے86کروڑ2لاکھ62ہزار958سے زائد حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ روز منگل کو37ارب روپے مالیت کے89 کروڑ 94 لاکھ 10 ہزار530 شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مجموعی طورپر481کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا جس میں سے158 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،278میں کمی اور45کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک 10 کروڑ، حیسکول پیٹرولی 6کروڑ64لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام4کروڑ55لاکھ،ٹیلی کارڈ لمٹیڈ 3 کروڑ 94 لاکھ،کوئس فوڈ3کروڑ91 لاکھ شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے ا عتبار سے نمایاں اضافہ یونی لیور پاکستان فوڈز لمٹیڈ اور خیبر ٹیکسٹائل کمپنی کے شیئرز کے بھائو میں رہا جنکی قیمتیں 446.71روپے اور102.57روپے بڑھ کر بالترتیب29200.00روپے اور 1833.43 روپے ہو گئیں جبکہ نمایاں کمی رفحان مائز کمپنی لمٹیڈ اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ کے حصص کے داموں میں رہی جن کے بھائو80.96روپے اور 50.33 روپے کی کمی سے بالترتیب 9608.95 روپے اور 1540.01روپے پر آگئے۔