ملکہ کمیلا کا سوتیلے بیٹے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کو معاف کرنے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
برطانیہ کی ملکہ کمیلا پارکر نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے حوالے سے شاہ چارلس کی مفاہمتی کوششوں کو مسترد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا شاہ چارلس کے چھوٹے بیٹے ہیری اپنا شاہی کردار دوبارہ حاصل کرلیں گے؟
غیرملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکہ کمیلا نے اپنے شوہر شاہ چارلس کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری کی جانب سے ان پر اور شاہی خاندان پر کیے گئے ’ذاتی حملوں‘ کو ناقابلِ معافی قرار دیا ہے۔
امریکی ویب سائٹ ریڈار آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 78 سالہ ملکہ کمیلا نے قریبی حلقوں میں واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ وہ شہزادہ ہیری کو کبھی معاف نہیں کریں گی کیونکہ انہوں نے اپنے انٹرویوز اور خاص طور پر سنہ 2023 میں شائع ہونے والی کتاب ’اسپیئر‘ میں ان کی شہرت کو شدید نقصان پہنچایا۔
حملے ذاتی نوعیت کے تھےملکہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیری کے الزامات کمیلا کے لیے بہت ذاتی نوعیت کے تھے۔ وہ اپنی زندگی کے بیشتر حصے میں تنقید برداشت کرتی آئی ہیں مگر یہ کہ شاہی خاندان کے فرد نے جو انہیں چالاک اور خطرناک قرار دیا وہ ان کے لیے ناقابل قبول ہے۔
مزید پڑھیے: بیلجیئم کی شہزادی کی جانب سے پرنس ہیری کی حمایت، کنگ چارلس سے صلح کی کوششوں پر تبصرہ
ملکہ کمیلا سمجھتی ہیں کہ شہزادہ ہیری کی جانب سے کہے گئے الفاظ نے ان کی ساکھ کو ہمیشہ کے لیے نقصان پہنچایا ہے۔
شہزادہ ہیری نے اپنی سوانح عمری ’اسپیئر‘ میں اپنی مرحوم والدہ لیڈی ڈیانا کی سوکن ملکہ کمیلا کو ’ولن‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اپنی عوامی شبیہ کو بہتر بنانے کے لیے میڈیا سے تعلقات بنائے اور کہانیاں لیک کیں۔
ایک انٹرویو میں ہیری نے کمیلا کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے حتیٰ کہ یہ بھی خواہش تھی کہ کمیلا خوش رہیں اور شاید وہ خوش ہوتیں تو اتنی خطرناک نہ ہوتیں۔
مزید پڑھیں: 19 ماہ بعد کنگ چارلس سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟ پرنس ہیری نے تفصیل بتادی
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی شبیہ کو بہتر بنانے کی ضرورت نے انہیں میڈیا کے ساتھ ایسی ڈیلز کرنے پر مجبور کیا جو انہیں خطرناک بناتی تھیں۔
شاہی خاندان میں تقسیمان الزامات کے بعد شاہ چارلس اپنے بیٹے ہیری سے تعلقات بہتر بنانے کے خواہاں ہیں مگر ملکہ کمیلا کی جانب سے ملنے والا ردعمل شاہی خاندان میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اپنے والد اور بھائی کو واپس چاہتا ہوں: شہزادہ ہیری
ملکہ کمیلا اس معاملے میں کوئی نرمی دکھانے کے لیے تیار نہیں اور شاہ چارلس کی مفاہمتی کوششیں ملکہ کے سخت مؤقف کی وجہ سے کامیاب ہوتی نظر نہیں آ رہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شاہ چارلس شاہی خاندان میں رنجشیں شہزادہ ہیری ملکہ کمیلا میگھن مارکل.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شاہ چارلس شاہی خاندان میں رنجشیں شہزادہ ہیری ملکہ کمیلا میگھن مارکل شہزادہ ہیری شاہی خاندان ملکہ کمیلا کی جانب سے شاہ چارلس کہ کمیلا کے لیے
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔