آئی سی سی نے یو ایس اے کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
واشنگٹن:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکا کی کرکٹ رکنیت معطل کر دی ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یو ایس اے کرکٹ نے بار بار آئین کی خلاف ورزی کی اور گورننس سسٹم قائم کرنے میں ناکام رہی، جس کے باعث اسے نیشنل گورننگ باڈی کا درجہ نہیں مل سکا۔
آئی سی سی بورڈ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ یو ایس اے کرکٹ کی معطلی ضروری اور ناگزیر اقدام ہے.
تاہم معطل ہونے کے باوجود امریکا کی قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت، سری لنکا اور دیگر میزبان ممالک میں حصہ لینے کی اہل ہوگی۔
آئی سی سی نے بتایا کہ معطلی کے بعد امریکا کی ٹیم کا انتظام اور منیجمنٹ عارضی طور پر خود آئی سی سی سنبھالے گی تاکہ ٹیم کے کھیل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوئٹہ میں پی ٹی آئی جلسہ،شہر بھر کے راستے بند، موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل
پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے ہاکی گرائونڈ میں منعقد ہونے والے جلسے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر کے تمام راستوں کو ٹرکوں اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیا ،موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت مسترد کر دی گئی ہے تاہم پی ٹی آئی نے ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔