میسجز کا ترجمہ کریں فوراً، واٹس ایپ نے شاندار فیچر متعارف کرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واٹس ایپ نے دنیا بھر کے صارفین کے لیے ایک اہم اور کارآمد فیچر متعارف کرایا ہے جو زبان کی رکاوٹ کو توڑنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
اب صارفین ایپ کے اندر ہی میسجز کا فوری ترجمہ کرسکیں گے اور انہیں کسی تھرڈ پارٹی ایپ یا کاپی پیسٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ نیا آن ڈیوائس ٹرانسلیشن فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں ڈیوائسز پر متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی بدولت چیٹ کا ترجمہ صرف چند سیکنڈز میں ممکن ہوگا۔
اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اس فیچر میں انگریزی، ہندی، ہسپانوی، پرتگیز، روسی اور عربی زبانوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جبکہ آئی او ایس ڈیوائسز پر ایپل ٹرانسلیشن کے تحت 19 زبانوں کی سپورٹ موجود ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی نہایت آسان ہے۔ صارفین کو صرف اس میسج کو دبانا ہوگا جس کا ترجمہ چاہیے، پھر اوپر موجود تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے ٹرانسلیٹ اور زبان کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اس کے بعد فوری ترجمہ سامنے آجائے گا۔
اینڈرائیڈ میں ایک اضافی سہولت یہ بھی دی گئی ہے کہ صارف چاہے تو آٹومیٹک ٹرانسلیشن کو آن کر سکتا ہے۔ اس سے مستقبل میں مخصوص کانٹیکٹ یا چیٹ کے تمام میسجز خودکار طور پر ترجمہ ہوجائیں گے۔ تاہم آئی او ایس میں یہ سہولت فی الحال دستیاب نہیں ہوگی۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر ون آن ون چیٹس، گروپ چیٹس اور چینل اپ ڈیٹس پر بھی کام کرے گا، البتہ یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ ویب یا ونڈوز ورژن میں دستیاب نہیں ہے۔
واٹس ایپ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ترجمے کا عمل صرف ڈیوائس کے اندر مکمل ہوگا اور صارفین کی چیٹس تک کسی اور کو رسائی حاصل نہیں ہوگی۔ اس نئے آپشن کے بعد مختلف زبانیں بولنے والے افراد کے درمیان گفتگو اور بھی آسان ہوجائے گی اور یہ فیچر جلد ہی تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: واٹس ایپ
پڑھیں:
ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک کے تمام صارفین پر ہوگا۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 5 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔
مزید :