data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک: ترک صدر رجب طیب اردوان کاکہنا ہے کہ غزہ کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی ملاقات انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز رہی ہے۔

ترک صدر نے نیویارک سٹی میں ترک ایوی سینٹر کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ابھی ایک انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز ملاقات مکمل کی ہے، میں مطمئن ہوں، اللہ کرے کہ یہ نتیجہ سب کے لیے فائدہ مند ہو۔

یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں منعقد ہونے والے ایک علاقائی اجلاس کے دوران ہوئی جس میں غزہ کی صورتحال زیرِ بحث آئی۔

اردوان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ اجلاس غزہ میں امن قائم کرنے اور معصوم شہریوں کے تحفظ کے لیے کوئی ٹھوس قدم ثابت ہوسکتا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ جلد ہی ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ حتمی اعلامیہ غالباً جلد ہی سامنے آ جائے گا۔ صدر ٹرمپ اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے بیانات کے ساتھ آج رات کی ملاقات کے نتائج واضح ہو جائیں گے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جہاں اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کے مطابق اب تک ہزاروں فلسطینی شہری جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں،  اسپتال ادویات اور بجلی کی شدید قلت کا شکار ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل بھی رکاوٹوں کا سامنا کر رہی ہے۔

واضح رہےکہ غزہ میں امداد کے نام پر درحقیقت امریکا اور اسرائیل دہشت گردی کر رہے ہیں، وہ نہ صرف محاصرہ قائم رکھے ہوئے ہیں بلکہ انسان دوست امدادی قافلوں اور مشنز کو بھی بزور طاقت ناکام بنا رہے ہیں۔

 عالمی ادارے اس کھلی دہشت گردی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ مظلوم فلسطینی عوام کو فوری اور بلا رکاوٹ امداد پہنچانے کے لیے عملی اور فیصلہ کن اقدامات وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس کی تصدیق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل دن میں پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

پریس سیکریٹری نے بتایا کہ صدر ٹرمپ قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، ترکی، مصر اور اردن کی قیادت سے بھی ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی امن، ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی سمیت اہم امور پر بھی پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف لندن سے نیویارک روانہ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے دوران کئی اہم تقریبات میں شریک ہوں گے، جن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) کی اعلیٰ سطحی میٹنگ اور موسمیاتی کارروائی سے متعلق خصوصی تقریب شامل ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقوام متحدہ ڈونلڈ ٹرمپ شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • رجب طیب اردوان نے ٹرمپ کی مسلم رہنماؤں سے ملاقات کو انتہائی مفید قرار دیدیا
  • وزیراعظم کی کل وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات طے
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ اور عرب اسلامی رہنماؤں سے ملاقات
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات
  • صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کی صورتحال پراسلامی ممالک کے سربراہان سے آج ملاقات کر یں گے
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس کی تصدیق
  • اقوام متحدہ اجلاس سے قبل ٹرمپ کی میزبانی میں طاقتور اسلامی ممالک کے سربراہان کی اہم ملاقات
  • اقوام متحدہ اجلاس میں ٹرمپ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوگی، وائٹ ہاؤس کی تصدیق
  • اقوام متحدہ اجلاس: ٹرمپ مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، ایجنڈے پر غزہ بحران سرفہرست