ایشیا کپ فائنل، شائقین کےلئے ایڈوائزری جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
ایشیا کپ فائنل، شائقین کےلئے ایڈوائزری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز
دبئی (آئی پی ایس) کرکٹ ایشیا کا تاج کس کے سر سجے گا ؟ روایتی حریفوں کے درمیان کرکٹ کا بڑا میلہ آج دبئی کے میدان میں سجے گا ۔ فائنل سے قبل دبئی پولیس نے تماشائیوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔
دبئی پولیس نے اسٹیڈیم آنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ سکیورٹی چیکنگ کے باعث شائقین کو 3 گھنٹے پہلے پہنچنے، ٓتش گیر مادہ، ہتھیار، تیزدھارآلے، متنازع بینرز، سیاسی جھنڈے لانے پر پابندی ہوگی۔
ایڈوائزری کے مطابق نسلی جملے بازی اورگالی گلوچ پر بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔ خلاف ورزی پر 5 ہزار سے 30 ہزاردرہم تک جرمانہ اور ایک سے تین ماہ کی قید ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت شام ساڑھے سات بجے آمنے سامنے ہوں گے۔ ایشیاکپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار فائنل میں دونوں ملک مدمقابل ہوں گے ۔ ایک طرف پاکستان کی اِن فارم بولنگ تو دوسری جانب بھارت کی جاندار بیٹنگ کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایشیا کپ فائنل، جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ ایشیا کپ فائنل، جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں آج پہلی بار پاکستان اور بھارت کا فائنل ایشیا کپ: بھارت کیخلاف بڑے ٹاکرے کےلئے پاکستانی ٹیم فائنل، صائم ایوب کے متعلق بڑی خبر آگئی بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں: پاکستان تامل ناڈو میں تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ مچنے سے 36 افراد ہلاک پاکستان فٹ بال فیڈریشن کاقومی ٹیم کے 2 سابق کپتانوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ فائنل
پڑھیں:
دبئی: تیز آواز اور زیادہ ہارن دینے والی گاڑیوں کی نگرانی اب اے آئی کرے گا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی میں شور مچانے والی گاڑیوں پر قابو پانے کے لیے نیا اے آئی ریڈار سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔
پولیس اب اس جدید سسٹم کے ذریعے ہر گاڑی کے شور پر نظر رکھے گی اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں پر فوری کارروائی ہوگی۔
شور مچانے والی گاڑیوں پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ زیادہ ہارن بجانے یا بلند آواز میں گانے سننے پر بھی جرمانہ ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد دبئی کو دنیا کا پرسکون اور مہذب ترین شہر بنانا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ریڈار سسٹم کی تعداد آنے والے مہینوں میں بتدریج بڑھائی جائے گی تاکہ شہر بھر میں یہ اقدامات مؤثر ثابت ہوں۔
یہ اقدام دبئی کے شہریوں اور سیاحوں کے لیے صاف، محفوظ اور پر سکون ماحول یقینی بنانے کی کوشش ہے۔