data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں 5 ارب کی درسی کتابیں مبینہ طور پر من پسند پبلشرز سے چھپوانے کا انکشاف، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے خلاف تحقیقات شروع کردیں، حکام کو طلب کرلیا۔ ڈان نیوز کے مطابق سندھ میں سرکاری درسی کتابوں کی اشاعت کے ذمے دار ادارے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے مبینہ طور پر 5 ارب روپے مالیت کی کتابیں من پسند پبلشرز سے چھپوانے کے انکشاف کے بعد اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے بورڈ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ اور بورڈ کے سابق سیکرٹری کیخلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی سال 26-2025 کے دوران کتابوں کی چھپائی کے ٹھیکے من پسند پبلشرز کو الاٹ کیے گئے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ 2اکتوبر کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ حکام ریکارڈ سمیت تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوں اور کمپنیوں کی تفصیلات،بڈ رپورٹ، ورک، سپلائی آرڈرز، ڈیلیوری چالان و دیگر ریکارڈ پیش کیاجائے۔ اینٹی کرپشن کے خط میں ٹھیکیداروں کو کی گئی پیشگی ادائیگیوں اور پروکیورمنٹ کمیٹی کے نام بھی مانگے گئے ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ اینٹی کرپشن

پڑھیں:

این سی سی آئی اے افسران اور اہلکاروں کیخلاف کال سینٹر کرپشن کیس میں بڑی پیشرفت

نیشنل سائبر کرائم انوسٹی ایجنسی کے افسران اور اہلکاروں کے کال سینٹرز کرپشن اسکینڈل کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرپشن اسکینڈل کے مقدمات میں نامزد 2 ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت 9 افسران کو ہیڈکوارٹر کلوز کردیا گیا ہے۔

ڈی جی این سی سی آئی اے خرم علی کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق ہیڈکوارٹر کلوز کیے جانے والوں میں ایڈیشنل ڈائریکٹر عامر نذیر، حیدر عباس شامل ہیں۔

ہیڈ کوارٹر کلوز کیے جانے والے افسران میں راولپنڈی سے ڈپٹی ڈائریکٹر، سلیمان اعوان اور اسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم  احمد ، سب انسپکٹر صارم علی خان اور عثمان بشارت شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہیڈکوارٹر کلوز کیے جانے والوں میں گوجرانولہ سے سب انسپکٹر محمد بلال، ابیٹ کے سب انسپکٹر میاں عرفان جاوید اور سب انسپکٹر ظہیر عباس نیازی بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کے ایم سی کا اورنگی ٹائون شپ میں چائنہ کٹنگ کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ
  • کراچی: کے ایم سی کا اورنگی ٹاؤن شپ میں چائنہ کٹنگ کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ
  • بوسنیا میں اسنائپر ٹورازم کے نام پر انسانوں کے شکار کا انکشاف، تحقیقات شروع
  • این سی سی آئی اے افسران اور اہلکاروں کیخلاف کال سینٹر کرپشن کیس میں بڑی پیشرفت
  • کرپشن الزام میں گرفتار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑ راولپنڈی پولیس حراست سے مبینہ طورپر فرار
  • خودکش بمبار نے اسلام آباد کچہری سے قبل ایک اور مقام پر حملے کی کوشش کی‘ تحقیقات میں انکشاف
  • 50 سال میں ویلفیئر بورڈ کے تحت اربوں خرچ کر کے صرف 10 ہزار فلیٹس بنے: سعید غنی
  • ویلفیئر بورڈ نے نصف صدی میں اربوں روپے میں صرف 10 ہزار فلیٹس بنائے: سعید غنی
  • خودکش بمبار نے کچہری سے قبل ایک اور مقام پر حملے کی کوشش کی، تحقیقات میں انکشاف
  • اسلام آباد کچہری دھماکا، گرفتار سہولت کار اور ہینڈلر سے تحقیقات میں اہم انکشاف