چین میں وزیر زراعت کو کرپشن الزام میں موت کی سزا میں نرمی کیسے ممکن ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
چین میں وزیر زراعت اور دیہی امور 63 سالہ تانگ رنجیان پر بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے ک مطابق تانگ رنجیان گورنر ہونے کے ساتھ خود مختار خطّے زوانگ کے نائب چیئرمین سمیت اہم اقتصادی منصوبوں سے بھی وابستہ رہے تھے۔
ان پر سنہ 2007 سے 2024 کے دوران مختلف سرکاری عہدوں میں رہتے ہوئے اختیارات کا ناجائز استعمال اور کرپشن کے الزامات تھے۔
تانگ رنجیان پر الزام تھا کہ انھوں نے مخصوص افراد یا اداروں سے کاروباری مواقع فراہم کرنے، ٹھیکے لینے، اور ترقیاتی منصوبوں میں مدد کے عوض بھاری رقم اینٹھی۔
ان پر مجموعی طور پر تقریباً 268 ملین یوآن یعنی تقریباً 38 ملین امریکی ڈالر رشوت اور غیر قانونی مالی فوائد وصول کرنے کا الزام تھا۔
علاوہ ازیں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ملازمتوں میں تبدیلیاں کروانے اور دیگر عہدوں تک رسائی با آسانی ممکن بنانے میں ملوث رہا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم نے اعتراف جرم کیا، کرپشن کی رقم لوٹائی اور تفتیش میں مکمل تعاون کیا اس لیے ان کی پھانسی کی سزا دو سال مؤخر رہے گی۔
جس کے معنی یہ ہے کہ موت کی سزا کو 2 سال تک معطل کردیا گا۔ اگر اس دوران وزیر تانگ رنجیان نے کوئی جرم نہ کیا اور اچھے رویے کا مظاہرہ کیا تو موت کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
اس کے ساتھ ہی انھیں کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے ہمیشہ کے لیے نااہل بھی قرار دیا گیا جب کہ ان کی تمام ذاتی جائیداد بھی ضبط کرلی جائیں گی۔
وزیر زراعت کی غیر قانونی دولت کا پتا چلا کر اسے ریاستی خزانے کو واپس کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ تانگ رنجیان کے خلاف مئی 2024 میں کرپشن کے معاملات سامنے آنے پر شامل تفتیش کیا گیا تھا۔
جس کے چھ ماہ بعد ہی انہیں کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا گیا اور وزارت کا عہدہ بھی واپس لے لیا گیا تھا۔
اپریل 2025 میں تانگ رنجیان کے خلاف رسمی طور پر عدالتی کاروائی جیلن صوبے کی کورٹ میں شروع ہوئی تھی۔
چین میں کرپٹ وزرا کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن تیزی سے جاری ہے جس میں اب تک 5 کے قریب وزرا یا بڑی شخصیات کو اپنے عہدوں سے ہاتھ دھونا اور سزا بھگتنی پڑی ہے۔
حکمراں جماعت کا کہنا ہے کہ کرپٹ وزرا کے خلاف کارروائیاں صدر شی جنپنگ کی انسداد بدعنوانی مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہے۔
تاہم ناقدین کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائیاں مخالف آوازیں دبانے اور صدر شی جنپنگ کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ کوئی بھی ان کی پالیسی کی مخالفت نہ کرسکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تانگ رنجیان کے خلاف کی سزا
پڑھیں:
اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
روم(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔اطالوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے علاقے کیلابریا میں پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق مرنے والے چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ ایک زرعی فارم میں کام کرتے تھے۔ چاروں افراد کی لاشیں ایک جلی ہوئی وین کے اندر سے برآمد کی گئیں۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق واقعےکے بعد پولیس نے تحقیقات کیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان بھی پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔دوسری جناب ترجمان دفترخارجہ نے جنوبی اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے مبینہ قتل پر ردعمل میں کہا ہےکہ اطلاع ہےکہ اٹلی میں جاں بحق افرادکا تعلق پاکستانی نژاد خاندانوں سے ہے، جاں بحق ہونے والوں کی درست شہریت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ترجمان کے مطابق مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، ان میں فرانزک شواہد کا جائزہ بھی شامل ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ اس معاملے کی پیروی کر رہا ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مزید پیشرفت کے لیے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
بجٹ 2026-27 ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کردی
مزید :