Islam Times:
2025-10-04@20:01:51 GMT

مقبوضہ کشمیر، علمائے کرام کیلئے ہیلتھ کارڈز کا اجرا

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

مقبوضہ کشمیر، علمائے کرام کیلئے ہیلتھ کارڈز کا اجرا

ذرائع کے مطابق اسلامیہ ہائیر سکول راجوری کدل سرینگر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور متحدہ مجلس علماء کے صدر میر واعظ عمر فاروق نے ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر شہر کے ایک نجی ہسپتال نے متحدہ مجلس علماء کے تعاون سے مقبوضہ علاقے کے علمائے کرام، ائمہ اور دیگر کے لیے مفت ہیلتھ کارڈز کا اجرا کیا۔ ذرائع کے مطابق اسلامیہ ہائیر سکول راجوری کدل سرینگر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور متحدہ مجلس علماء کے صدر میر واعظ عمر فاروق نے ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے۔ پہلے مرحلے میں سرینگر شہر کے علمائے کرام اور ائمہ مساجد اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔میر واعظ عمر فاروق نے ہسپتال کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ایسے اقدامات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور سب سے بڑی عبادت انسانیت کی خدمت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وادی کشمیر کے دیگر پرائیویٹ ہسپتال بھی اس سلسلے میں مناسب اقدامات کریں گے۔ واضح رہے کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے اجالا ہسپتال نہ صرف علمائے کرام اور ائمہ مساجد کے علاوہ ان کے اہلخانہ کو بھی علاج معالجے کی مفت سہولت فراہم کرے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیر کی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غور کریں: وزیر دفاع

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیر کی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غور کریں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جو آپ کو میسر ہے اس کا عشر عشیر کا بھی وہ تصور نہیں کر سکتے، وہ کشمیر کی آزادی کی تاریخ اپنے خون سے لکھ رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس جدوجہد میں ایک نسل جیلوں میں جوانی سے بڑھاپے میں پہنچ گئی، پھانسی چڑھ گئے سینے پہ گولیاں کھائیں، پاکستان سے محبت کی ہر روز قیمت ادا کرتے ہیں۔ 
وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر کی جنگوں میں شہید فوجیوں میں پنجابی، پختون، بلوچ اور سندھی سمیت سب شامل ہیں۔ پاکستان نے اپنا وجود کشمیر کی آزادی کے لیے داؤ پہ لگایا ہے اور لگائیں گے۔

مسابقتی کمیشن نےPTCL کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی اجازت دے دی

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اکتوبر 1947ء میں سرحدپار کرتے وقت ایک لاکھ کشمیری مسلمان شہید ہوئے۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح عناصر کی جانب سے پولیس پر حملے کیے گئے تھے۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مسلح بلوائیوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور 100زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح بلوائیوں کی فائرنگ سے ایک عام شہری بھی جاں بحق جبکہ متعدد شہری زخمی ہوئے تھے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پشاور، شہدائے راہ قدس کیلئے مجلس تکریم کا اہتمام
  • پروفیسر خواجہ فاروق احمد وائس چانسلر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی حویلی تعینات
  • مقبوضہ کشمیر، سیرت النبی (ص) کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام شریک
  • بھارتی حکومت کو کشمیر میں اپنی پالیسی پر از سرِنو غور کرنا چاہیئے، میرواعظ عمر فاروق
  • آزاد کشمیر میں احتجاج کرنیوالے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں: خواجہ آصف
  • آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں: خواجہ آصف
  • آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں: خواجہ آصف
  • آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیر کی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غور کریں: وزیر دفاع
  • مقبوضہ کشمیر میں صحافی مسلسل پر خطر ماحول میں کام کرنے پر مجبور ہیں، آر ایس ایف
  • اعلانات نہیں عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے: مریم نواز