لہہ ایپکس باڈی کا بھارتی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے دستبردار ہونے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
چیوانگ نے لہہ میں 24 ستمبر کو مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی عدالتی انکوائری اور ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک سمیت گرفتار افراد کے خلاف مقدمات کی واپسی کا اپنا مطالبہ دہرایا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لہہ اپیکس باڈی نے بھارتی حکومت کے ساتھ نئی دہلی میں 6 اکتوبر کو ہونے والے مذاکرات سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایپکس باڈی نے یہ فیصلہ لہہ میں حالیہ مظاہروں کے دوران 4 افراد کی ہلاکت اور 50 سے زائد زخمی ہونے کے بعد کیا ہے۔ ایپکس باڈی کے سینئر رکن تھوپستان چھیوانگ نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے اس وقت تک حکومت سے کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے لہہ میں 24 ستمبر کو مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی عدالتی انکوائری اور ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک سمیت گرفتار افراد کے خلاف مقدمات کی واپسی کا اپنا مطالبہ دہرایا۔ چیوانگ نے کہا کہ کوئی بھی بات چیت شروع ہونے سے پہلے امن و امان کی صورتحال کو بحال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے بھارتی وزارت داخلہ، یونین ٹیریٹری انتظامیہ اور ضلعی حکام سے موجودہ کشیدہ صورتحال میں بہتری کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں پائے جانیوالے خوف و دہشت کو دور کیا جانا چاہیے۔ اس کے بعد ہی بات چیت ہو سکتی ہے۔ کارگل ڈیموکریٹک الائنس نے ایک بیان میں لہہ اپیکس باڈی کے مطالبات کو دہرایا ہے۔ ڈیموکریٹک الائنس کے رکن، سجاد کرگیلی نے وانگچک کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جب تک فلسطین کو خود مختاری نہیں مل جاتی، اسکی حمایت سے دستبردار نہیں ہونگے، نیکولس مادورو
فلسطین کے قومی دن کے موقع پر وینزویلا کے صدر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے جائز مطالبے سے اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، جب تک فلسطین کو خود مختاری نہیں مل جاتی۔ اسلام ٹائمز۔ وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی کاز کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے قومی دن کے موقع پر وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے جائز مطالبے سے اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، جب تک فلسطین کو خود مختاری نہیں مل جاتی۔ صدر مادورو نے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام کو ایک آزاد ریاست میں امن کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود حقیقی انصاف ملنے تک امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔