WE News:
2025-10-04@13:53:48 GMT

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا روکنے کا منصوبہ بے نقاب

اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT

فلسطین کی مظلوم عوام کے لیے امداد لے جانے والا “گلوبل صمود فلوٹیلا” اسرائیلی رکاوٹوں کا شکار ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق امدادی بیڑا غزہ کی سمت بڑھتے ہوئے ہائی رسک زون میں داخل ہوا تو صیہونی بحری جہازوں نے اس کا گھیراؤ کر لیا اور 2 مرکزی کشتیوں کے کمیونیکیشن سسٹم کو جام کردیا۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے کین نے انکشاف کیا ہے کہ قابض افواج فلوٹیلا کو روکنے کے لیے کشتیوں کو سمندر میں ڈبونے تک کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔

دوسری جانب، فلوٹیلا سے وابستہ بعض اٹلی کے جہاز پیچھے ہٹ گئے ہیں جس پر اقوام متحدہ کی فلسطین کے لیے خصوصی نمائندہ فرانچیسکا البانیز نے شدید تنقید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اسرائیل کو مزید مظالم اور نسل کشی کے لیے کھلی چھوٹ دینے کے مترادف ہے۔

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے بھی عالمی برادری کو خبردار کیا کہ پُرامن امدادی مشن پر کسی قسم کا حملہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہوگا بلکہ اسے انسانیت کے خلاف جرم سمجھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل صمود فلوٹیلا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل صمود فلوٹیلا کے لیے

پڑھیں:

صمود فلوٹیلا کے امدادی کارکنوں کی عدم رہائی انسانیت سوز ظلم و جبر ہے، شاداب نقشبندی

اپنے بیان میں سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ ٹرمپ کا من پسند معاہدہ فلسطین کی آزادی کم اور اسرائیل کو تسلیم کرانے پر زور دے رہا ہے، اسرائیل ناجائز ریاست ہے جس کو کسی طور بھی تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کے اتحادی یاد رکھیں دنیا غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، صمود فلوٹیلا کے امدادی کارکنوں کی عدم رہائی کھلی بربریت اور انسانیت سوز ظلم و جبر ہے، وزیراعظم شہباز شریف صمود فلوٹیلا کے امدادی کارکنوں سابق سینیٹر مشتاق احمد، گریٹا تھنبرگ سمیت تمام افراد کی رہائی کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے، اسرائیل دنیا کو وہ واحد ظالم و جابر اور مذہبی شدت پسند ہے جس نے انسانیت کی خدمت کو جرم بنادیا ہے، ٹرمپ کا من پسند معاہدہ فلسطین کی آزادی کم اور اسرائیل کو تسلیم کرانے پر زور دے رہا ہے، اسرائیل ناجائز ریاست ہے جس کو کسی طور بھی تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صمود فلوٹیلا کے کارکنوں کی عدم رہائی اور اسرائیل ہٹ دھرمی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمران قائد اعظم محمد علی جناح کے اُصولوں پر گامزن ہوتے ہوئے اسرائیل کو ناجائز ریاست دوٹوک میں قرار دے، دو ریاستی منصوبہ فلسطین پر غاصبانہ قبضے پر اسرائیل کو طاقت دے رہا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل 1967ء والی پوزیشن پر جائے اور بیت المقدس سمیت غزہ سے اپنی فوج بلالے بصورت دیگر انجام اسرائیل کی بربادی ہوگا، دنیا میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاج اسرائیل سے نفرت کا اظہار اور فلسطینیوں سے یکجہتی ہے، اقوام متحدہ اسرائیل کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کاروائی عمل میں لائے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کا پروپیگنڈا جھوٹ، کشتیوں میں طبی و خوراکی امداد موجود تھی، گلوبل صمود فلوٹیلا منتظمین
  • صمود فلوٹیلا کے امدادی کارکنوں کی عدم رہائی انسانیت سوز ظلم و جبر ہے، شاداب نقشبندی
  • گلوبل صمود فلوٹیلا‘ پر اسرائیلی قبضے کے بعد نیا امدادی قافلہ غزہ روانہ
  • صمود فلوٹیلا کی سرگرمیوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
  • پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا روکنے کی شدید مذمت
  • پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے ’’گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘روکنے کی شدیدمذمت
  • اسرائیلی حملہ جنگی جرم ہے، گلوبل صمود فلوٹیلا
  • اسرائیل کا غزہ امداد لے جانیوالی گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتیوں پر حملہ
  • اسرائیل کا غزہ امداد لے جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتیوں پر حملہ
  • اب بھی وقت ہے! فلوٹیلا کشتیوں کو رک جانا چاہیے: اسرائیل کی سنگین نتائج کی دھمکی