نوشینہ مبارک کی نائب وزیراعظم سے ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
بارونس نوشینہ مبارک CBE نے آج نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعلقات کی مضبوطی، پارلیمانی تبادلے اور برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے کردار پر بات چیت کی گئی۔
مزید پڑھیں: برطانیہ میں لازمی ڈیجیٹل شناختی کارڈ متعارف کرانے کا اعلان
بارونس مبارک نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار نے بارونس مبارک کی پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی کوششوں کو سراہا اور ان کے مسلسل تعاون کی قدر دانی کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Baroness Nosheena Mobarik CBE پاک برطانیہ تعلقات سینیٹر محمد اسحق ڈار نوشینہ مبارک.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک برطانیہ تعلقات سینیٹر محمد اسحق ڈار
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔