نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن کے تحت 38ویں سینئیر مینجمنٹ کورس کے فیکلٹی و زیر تربیت افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن کے تحت بدھ کے روز 38ویں سینئیر مینجمنٹ کورس کے فیکلٹی و زیر تربیت افسران نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم اور سی ڈی اے افسران نے 38ویں ایس ایم سی افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر مقدم کیا۔

ممبر پلاننگ و ڈیزائن نے ایس ایم سی کے شرکا کو سی ڈی اے کے اغراض و مقاصد، انتظامی ڈھانچہ، فنکشنز اور آپریشنز کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دارالحکومت اسلام آباد کی تعمیر ماسٹر پلان کے مطابق کی گئی ہے جسکو پانچ مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ شرکا کو دارالحکومت اسلام آباد میں زوننگ ریگولیشنز کے نفاذ اور شہری منصوبہ بندی کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ ممبر پلاننگ و ڈیزائن نے دارالحکومت اسلام آباد کو درپیش مسائل اور انکے حل کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس سلسلے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد میں پانی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اسلام واٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اسی طرح اسلام میں موجودہ آبی وسائل کے بہتر انتظامات اور مستقبل میں پانی کی فراہمی کیلئے مختلف اقدامات و منصوبوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکا کو بریفنگ میں اسلام آباد کے ٹرانسپورٹ سسٹم کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ جسمیں شہر میں چلنے والی 4 میٹرو بس روٹس اور 160 الیکٹرک بس فیڈر روٹس بھی شامل ہیں۔

بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد کے ٹرانزٹ نیٹ ورک کو گوگل میپ سے منسلک کر دیا گیا اور اب تمام اسٹیشنز کی انفارمیشن گوگل میپس پر بھی لائیو کر دی گئی ہے۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن کے تحت 38ویں سینئیر مینجمنٹ کورس کے فیکلٹی و زیر تربیت افسران کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم، سی ڈی اے کے بجٹ اور آمدنی کے مختلف ذرائع آمدن سے بھی آگاہ کیا گیا۔ انکو شہر میں ہونے والے ماحول دوست اقدامات وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم، غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف کریک ڈان، سیکٹر ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل پارکنگ سمیت دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سی ڈی اے اسلام آباد شہر کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اور اسکو دنیا کا خوبصورت اور مثالی شہر بنانے کیلئے دن رات مصروف عمل ہے اور اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں تاکہ شہریوں کو بہتر سے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

بریفنگ کے اختتام پر سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکا کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن میں مختلف شہری مسائل اور انکے حل کو زیر بحث لایا گیا۔دورہ کے اختتام پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹشن کے فیکلٹی ممبر کو سی ڈی اے کی جاب سے یادگاریں شیلڈ دی گئی اور گروپ فوٹو کیساتھ کورس کے شرکا کیلئے گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی کیلئے نیک تمناں کا اظہار کیا گیا اور امید ظاہر کی کہ تمام شرکا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی کرکٹ بورڈ کا دبئی میں محسن نقوی کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرانے پر غور بھارتی کرکٹ بورڈ کا دبئی میں محسن نقوی کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرانے پر غور پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے رہنمائوں کی اسپیکر سے ملاقات ، دونوں جماعتوں کا لفظی جنگ بند کرنے پر اتفاق نومئی کے 11مقدمات پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی الوداعی ملاقات ویڈیو لنک ٹرائل کہہ کر دھوکے سے حاضری لگوائی گئی، عمران خان اب پیش نہیں ہونگے، علیمہ خان حکومت سے ماضی میں جیسے علیحدہ ہوئے وہ ہمیں یاد ہے بھولے نہیں، قمر زمان کائرہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پاکستان کی پہلی مارکیٹ جہاں نقد رقم کی بجائے ڈیجیٹل کرنسی چلے گی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس اور ڈیجیٹل شہر بنانے کے منصوبے کے تحت ایچ-9 ہفتہ وار مارکیٹ کو باقاعدہ طور پر پاکستان کی پہلی مکمل کیش لیس مارکیٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایچ-9 میں اس جدید ترین نظام کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں ممبر فنانس، چیف آفیسر ایم سی آئی، سی ای او زندگی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندگان، سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت تاجروں اور خریداروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان ریلوے میں کیش لیس نظام کا آغاز، مسافروں کے لیے ادائیگی کا جدید طریقہ متعارف

چیئرمین سی ڈی اے نے مارکیٹ کے مختلف اسٹالز پر جا کر ڈیجیٹل پیمنٹ کے ذریعے خریداری کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر حکام نے بتایا کہ کیش لیس لین دین کرنے والے صارفین کے لیے خصوصی ڈسکاؤنٹس بھی رکھے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ڈیجیٹل نظام کو اپنائیں۔

سی ڈی اے کے مطابق کیش لیس سسٹم کو جلد ہی تمام کمرشل سینٹرز، شاپنگ مالز، اسپتالوں، ہوٹلوں، ریستورانوں اور اسلام آباد ایئرپورٹ تک توسیع دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے کیش لیس اکانومی کے مراحل کو آسان بنایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت

چیئرمین رندھاوا نے ایم سی آئی، کمرشل بینکس اور اسلام آباد انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق یہ اقدام شہریوں کو جدید سہولتیں فراہم کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے، جس کا مقصد اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا مکمل ڈیجیٹل اور کیش لیس شہر بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد ایچ نائن بازار کیش لیس مارکیٹ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان پر دو بڑے سائبر حملے ناکام بنائے جانے کا انکشاف
  • چیئرمین سی ڈی اے سے پنجاب مینجمنٹ سروسز کے پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے افسران کی ملاقات
  • اسلام آباد میں ایم ٹیگ کن 7 مقامات سے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟
  • الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کردیا
  • چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 
  • چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • اسلام آباد، سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کی سوئی ناردرن کمپنی کے افسران سے ملاقات
  • راولپنڈی اور اسلام آباد میں چینی کا بحران
  • پاکستان کی پہلی مارکیٹ جہاں نقد رقم کی بجائے ڈیجیٹل کرنسی چلے گی
  • اجتماع عام ،کمشنرلاہور و دیگر افسران کامینار پاکستان کا دورہ