لاہور، بجلی کا میٹر اترنے پر جھگڑا، ناخلف بیٹے کا دھکا لگنے سے باپ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
لاہور:
اسلام پورہ میں معمولی تلخ کلامی اور بل کی عدم ادائیگی پر بجلی کا میٹر اترنے پر باپ اور بیٹے کے درمیان جھگڑے کا واقعہ پیش آیا اور ناخلف بیٹے کا دھکا لگنے سے باپ گر کر زخمی ہوا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔
لاہور پولیس کے مطابق اسلام پورہ میں ناخلف بیٹے نے بحث و تکرار کے دوران اپنے والد کو دھکا دیا تھا، جس کے نتیجے میں 58 سالہ عبد المجید منہ کے بل زمین پر گرا، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
اسلام پورہ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے بتایا کہ ملزم ابوبکر کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او اسلام پورہ اور ٹیم کو شاباش دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام پورہ
پڑھیں:
اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی، سرکاری اہلکار بن کر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد گرفتار
—فائل فوٹوایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اہلکار بن کر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان نے خود کو وزارت تجارت کا اہلکار ظاہر کیا، گرفتار ملزمان بین الاقوامی پرواز سے وزٹ ویزے پر ازبکستان جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان نے بیرون ملک جانے کے لیے جعلی این او سی پیش کیے، وزارت تجارت کے کچھ اہلکاروں نے ملزمان کی سہولت کاری کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی تحویل میں دے دیا گیا۔