پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار کے حصول کی منظوری دےدی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز)مسابقی کمیشن نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی منظوری دے دی ۔ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق اپنے ریگولیٹری جائزے کے دوسرے مرحلے کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنے اور ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی منظوری دینے پر مسابقتی کمیشن پاکستان (سی سی پی)کا شکر گزار ہے، ہم پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کے مستقبل اور طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے کیلئے کمیشن کی جامع کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں ہم اپنے صارفین، شراکت داروں اور ملکی ٹیلی کام شعبے سے وابستہ تمام افراد کے بھی تہہ دل سے شکرگزار ہیں جو اس تاریخی فیصلے کے منتظر تھے۔پی ٹی سی ایل نے اس پورے جائزہ عمل کے دوران کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کیا اور ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ٹیلی نار پاکستان کے حصول کو تمام ریگولیٹری اداروں کی ہدایات کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا اور ملک کے تمام قابلِ اطلاق قوانین کی مکمل تعمیل کی جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی سی ایل پاکستان کے ٹیلی نار کے حصول
پڑھیں:
حماس کے غیر مسلح ہونے سے انکار کے بعد امیر قطر کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ: وائٹ ہاؤس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: حماس کی جانب سے غیر مسلح ہونے سے انکار کے بعد قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے غزہ میں جنگ بندی منصوبے پر تبادلۂ خیال کیا۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے گفتگو کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات چیت حساس نوعیت کی ہے، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ حماس امریکی منصوبے کو منظور کرلے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ حماس کو منصوبے پر غور کے لیے ڈیڈلائن دیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے منگل کے روز حماس کو 3 سے 4 روز میں جواب دینے کا کہا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حماس ممکنہ طور پر یہ منصوبہ مسترد کرسکتی ہے۔
فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق قطر میں مصر، ترکیہ اور قطری حکام سے ملاقات کے دوران حماس کے ایک دھڑے نے غیر مسلح ہونے سے انکار کردیا، جبکہ دوسرا دھڑا ٹرمپ کی جنگ بندی ضمانت کے ساتھ امن منصوبہ ماننے پر آمادہ ہے۔
ادھر مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ قطر اور ترکیہ کے ساتھ مل کر حماس کو جنگ بندی تجاویز پر قائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی منصوبے میں کئی خامیاں موجود ہیں جنہیں دور کرنا ضروری ہے، خاص طور پر غزہ پر حکمرانی اور سیکیورٹی انتظامات کے نکات پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ غزہ کے عوام کی بے دخلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ بدر عبدالعاطی نے خبردار کیا کہ اگر حماس نے ٹرمپ کا منصوبہ مسترد کیا تو صورتحال مزید پیچیدہ ہوجائے گی اور خطے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔