قم، مدرسہ امام علی ع میں جشن ولادت امام حسن عسکری کی مناسبت سے نشست کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
حجت الاسلام والمسلمین سید فرخ رضوی نے امام حسن عسکری علیہ السلام کی سیرت کو بیان کرتے ہوئے تین اہم نکات کی طرف اشارہ کیا کہ امامؑ نے اپنے آنے والے فرزند امام مہدیؑ کے بارے میں لوگوں کو بشارت دی، سخت حالات میں دین اسلام کی تبلیغ کی، امامؑ کی معرفت و شناخت کی ضرورت و اہمیت بیان فرمائی۔ اسلام ٹائمز۔ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی ولادت کی مانست سے مدرسہ امام علیؑ قم میں نشست منعقد ہوئی۔ قاری بشارت حسین انصاری نے تلاوت قران کریم کی، محمد علی اور عنایت علی شریفی نے امام حسن عسکری علیہ السلام کی شان میں کلام پیش کیا۔ حجت الاسلام والمسلمین سید فرخ رضوی نے امام حسن عسکری علیہ السلام کی سیرت کو بیان کرتے ہوئے تین اہم نکات کی طرف اشارہ کیا کہ امامؑ نے اپنے آنے والے فرزند امام مہدیؑ کے بارے میں لوگوں کو بشارت دی، سخت حالات میں دین اسلام کی تبلیغ کی، امامؑ کی معرفت و شناخت کی ضرورت و اہمیت بیان فرمائی۔
نشست سے مدرسہ امام علیؑ کے مسئول فرھنگی امور ڈاکٹر دانش علی نقوی نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں مدیر مدرسہ امام علی (علیہ السلام) استاد نیاز علی اسدی نے مسؤل فرھنگی امور اور دیگر احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح روزانہ درس طلبہ کے لیے لازم و ضروری ہے اسی طرح جشن میلاد اور مجلس شہادت میں شرکت بھی ضروری ہے۔ نشست کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ علیہ السلام سے ہوا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امام حسن عسکری علیہ السلام کی مدرسہ امام علی
پڑھیں:
عرفان صدیقی کی سینیٹ کی نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا
فائل فوٹوحکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی مرحوم کی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا۔
الیکشن کمشن کے مطابق عرفان صدیقی مرحوم کی سینیٹ سیٹ پر الیکشن پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ کاغذات نامزدگی 20 اور 21 دسمبر کو جمع کرائے جاسکیں گے۔
ای سی پی کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 نومبر تک ہوگی، اپیلوں پر فیصلہ 29 نومبر تک نمٹایا جائے گا جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ یکم دسمبر ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 9 دسمبر کو صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔
واضح رہے کہ سینیٹ کے رکن اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی کا گزشتہ دنوں علالت کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔