کور کمانڈر پشاور کی جامعہ پشاور کے طُلبا و اساتذہ کے ساتھ اہم نشست
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
کور کمانڈر پشاور نے جامعہ پشاور کا دورہ کیا جہاں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ انٹریکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر کور کمانڈر نے جامع اور مؤثر خطاب دیا اور جامعہ پشاور کے تحقیقی و تعلیمی کردار کو سراہا۔
طلبہ و اساتذہ نے کور کمانڈر کو جامعہ کے تعلیمی منصوبوں اور تحقیقی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جبکہ کور کمانڈر نے ملکی امن و امان اور سیکیورٹی چیلنجز پر طلبا کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔
طلبا نے کور کمانڈر پشاور کے ساتھ انٹریکٹو سیشن کو خوش آئند قرار دیا۔ طلباء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیشن میں ہماری پاک فوج سے متعلق غلط فہمیاں دور ہوئیں اور مِس انفارمیشن کا خاتمہ ہوا۔
طلبا کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی ایسے سیشنز ہونے چاہئیں تاکہ سکیورٹی اور انتہاپسندی سے متعلق ابہام دور ہوسکے۔ طلبا نے معرکہ حق میں پاک فوج کی کامیابی پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کور کمانڈر
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔