5 اکتوبر: کراچی ایک بار پھر ثابت کردیگا یہ امتِ مسلمہ کا دھڑکتا ہوا قلب ہے، منعم ظفر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:۔ امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے امریکی سرپرستی میں اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت، فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے 5اکتوبر کو شاہراہ فیصل پر “یکجہتی غزہ مارچ” کے سلسلے میں فریسکو چوک،برنس روڈ پر لگائے گئے کیمپ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ “یکجہتی غزہ مارچ” میں لاکھوں افراد کے جمع ہونے کا مقصد پوری دنیا کو واضح پیغام دینا ہے کہ ہم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی جان و مال کی حفاظت کے لیے آواز اٹھائیں گے اور امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کی بھرپور مذمت کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ یکجہتی غزہ مارچ سے امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کلیدی خطاب کریں گے۔ کراچی ایک بار پھر ثابت کردے گا کہ یہ امتِ مسلمہ کا دھڑکتا ہوا قلب ہے اور قبلہ ¿ اول بیت المقدس کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ کراچی کے عوام اپنے اہلِ خانہ، بزرگ، نوجوانوں اور بچوں کے ساتھ اس عظیمِ الشان مارچ میں شرکت کریں تاکہ عالمی سطح پر ایک متحد پیغام پہنچایا جا سکے۔
منعم ظفر نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح کا مو ¿قف ہمیشہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کو کبھی بھی تسلیم نہ کرنے کا رہا ہے اور اسی مو ¿قف پر قائم رہنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کراچی پورے پاکستان کا قلب اور تجارتی مرکز ہے، اور یہاں کے شہری بین الاقوامی انسانی حقوق کی پامالی پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ کیمپ اور شہر بھر میں لگائے گئے سینکڑوں کیمپ اسی جذبات کا مظہر ہیں جن کا مقصد غزہ کے مظلوم بھائیوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے۔
اس موقع پر امیرجماعت اسلامی ضلع جنوبی سفیان دلاور، اسمال ٹریڈرز کے رہنما عثمان شریف ،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے۔ منعم ظفر خان نے “غزہ مارچ” کے ہینڈ بلزبھی تقسیم کیے اور شہریوں کو مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان جمعیت اتحاد العلما کراچی کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز